’صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہوا‘؛ اسٹیٹ بینک کی دیگر بینکوں سے متعلق رپورٹس کی تردید

07 نومبر 2018

sttte bank

کراچی: اسٹیٹ بینک نے صرف ایک بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی رپورٹس مسترد کردی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صرف ایک بینک کا ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد ملے ہیں اور دیگر بینکوں کے ڈیٹا چوری ہونے کے شواہد نہیں ملے جب کہ کسی بینک یا قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اس حوالے سے آگاہی نہیں دی۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ 27 اکتوبر کو ایک بینک کا سیکورٹی حصار توڑا گیا تھا تاہم اس کے بعد اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ سائبر خطرے کی نشاندہی اور تدارک کے اقدامات کی ہدایات جاری کردی ہیں، بین الاقوامی پیمنٹ اسکیموں سے تعاون لینے کی ہدایات بھی کی ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں پاکستان Pakistan کے ایک اسلامی بینک کے آن لائن سسٹم پر سائبر حملہ ہوا تھا جس میں ہیکرز نے عالمی ادائیگیاں کی تھیں جب کہ گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ڈائریکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا ہیک کرلیا گیا ہے۔

 62