وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )کا سعودی عرب ( Saudi Arabia ) میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

23 اکتوبر 2018

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

ریاض: وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )سعودی عرب ( Saudi Arabia ) میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

'مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات' کے عنوان سے آج سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب ( Saudi Arabia ) کے شہر مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد ( Crown Prince ) شہزادہ محمد بن سلمان ( Muhammad Bin Suleman ) سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

گزشتہ روز سعودی عرب ( Saudi Arabia ) روانگی سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان ( Imran Khan )نے کہا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے وہ سعودی عرب ( Saudi Arabia ) سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب ( Saudi Arabia ) ایران ( Iran )تنازع ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنےکی پیشکش بھی کی تھی۔

 16