وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا سعودی عرب Saudi Arabia میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

23 اکتوبر 2018

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب

ریاض: وزیراعظم عمران خان Imran Khan سعودی عرب Saudi Arabia میں عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔

'مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات' کے عنوان سے آج سے شروع ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں 90 ممالک سے 3 ہزار 800 مندوب شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan دو روزہ دورے پر گزشتہ روز سعودی عرب Saudi Arabia کے شہر مدینہ منورہ پہنچے تھے، جہاں مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور سعودی سفیر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان Imran Khan شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد Crown Prince شہزادہ محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

گزشتہ روز سعودی عرب Saudi Arabia روانگی سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے کہا تھا کہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے وہ سعودی عرب Saudi Arabia سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں۔

انہوں نے سعودی عرب Saudi Arabia ایران Iran تنازع ختم کرانے کے لیے کردار ادا کرنےکی پیشکش بھی کی تھی۔

 73