وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے

23 اکتوبر 2018

وزیراعظم ریاض پہنچ گئے، سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے

ریاض: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان Imran Khan مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دینے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، 2 روزہ سرکاری دورے کے دوران سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، اس سے قبل وہ مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے استقبال کیا، وزیراعظم نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی، پاکستان Pakistan اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت، سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، حکومت پاکستان Pakistan سالانہ 2 سے 3 ارب ڈالر billion dollor ادھار تیل، ڈیڑھ ارب ڈالر billion dollor گرانٹ کی خواہاں ہے۔ وزیر اعظم Prime Minister عمران خان Imran Khan کانفرنس میں پاکستان Pakistan کے حوالے سے منعقدہ سیشن "علاقائی ترقی اور استحکام کا مرکز" میں بھی شرکت اور خطاب کریں گے۔

عمران خان Imran Khan سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد Crown Prince محمد بن سلمان Muhammad Bin Suleman سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں میں سی پیک CPEC میں سعودی عرب Saudi Arabia سرمایہ کاری اور گوادر Gawadar میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی بات چیت ہو گی۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر تجارت عبدا لرزاق داود بھی وزیر ا عظم کے ہمراہ ہیں۔

 47