'نیا قرض: آئی ایم ایف نے اصولی رضا مندی ظاہر کردی'

13 اکتوبر 2018

' naya karzzzz : aayi am f ne usooli Raza mandi zahir kar di '

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے بتایا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی اعلیٰ قیادت کو پہلی ملاقات میں پاکستان Pakistan کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور انہیں پاکستان Pakistan کیلئے ممکنہ طور پر نئے قرض پروگرام کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ یہ پہلی ملاقات بہت بہترین رہی اور آئی ایم ایف نے قرض پروگرام پر اصولی رضامندی ظاہر کی ہے تاہم ابھی اس قرض پروگرام کی مالیت کا حتمی تعین نہیں ہوا۔

انڈونیشیا Indonesia سے ٹیلی فون پر اسد عمر نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی ایک جائزہ ٹیم جلد پاکستان Pakistan کا دورہ کرے گی جس میں وہ نئی حکومت کی معاشی ترجیحات اور ممکنہ معاشی پالیسیوں کا جائزہ لے گی۔ آئی ایم ایف کی جائزہ ٹیم واشنگٹن واپسی پر اپنی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کرے گی اور آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ پاکستان Pakistan کے گورنر سٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کو بھجوائے جانے والے لیٹر آن انٹینٹ (LOI) کی روشنی میں پاکستان Pakistan کیلئے قرض کا نیا پروگرام منظور کرے گا۔

 44