پاکستان Pakistan اور انڈونیشیا Indonesia کا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

11 اکتوبر 2018

پاکستان اور انڈونیشیا کا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

جکارتہ: (دنیا نیوز) پاکستان Pakistan اور انڈونیشیا Indonesia نے دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ دونوں ملک ترجیحی تجارت کے معاہدے کا بھی ازسر نو جائزہ لیں گے۔

انڈونیشیا Indonesia کے شہر بالی میں وزیر خزانہ اسد عمر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے انڈونیشیا Indonesia کے ہم منصب سری مالیانی اداوتی سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارت فروغ دینے پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان Pakistan اور انڈونیشیا Indonesia کے تجارتی تعلقات کو مزید بڑھنا چاہیے۔ انڈونیشیا Indonesia کے وزیر خزانہ کی جانب سے اسد عمر کو حکومتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا Indonesia پاکستان Pakistan کے ساتھ تجارتی تعلقات کو وسیع کرنا چاہتا ہے اور انڈونیشیا Indonesia پاکستان Pakistan کو مکمل سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں نے ترجیحی تجارت کے معاہدے کا ازسر نو جائزہ لینے پر بھی اتفاق کیا۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی عالمی بینک کے صدر جم یانگ کم سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان Pakistan اور عالمی بنک کے مابین اشراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اور عالمی بینک کے صدر کی ملاقات میں حکومتی وژن اور ترجیحات پر بات چیت ہوئی۔

 62