’’پی ٹی آئی PTI نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ‘‘

10 اکتوبر 2018

’’پی ٹی آئی نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھوا دیا ‘‘

پاک سرزمین کے رہنماء اور ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرا کا کہنا ہے کہ پاکستان Pakistan تحریک انصاف والوں نے آئی ایم ایف کے پاس جاکر ملک کو گروی رکھوا دیا ہے۔

پاک سرزمین کے رہنماؤں آصف حسنین اور ارشد ووہرا نے پاکستان Pakistan ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اور پاکستان Pakistan تحریک انصاف کی پالیسیوں پر تنقید کی۔

ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی PTI کی حکومت نے دو ماہ میں تین بار مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پہلے ٹیکس لگا کر پھر ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ارشد وہرا کا یہ بھی کہنا ہےکہ عمران خان Imran Khan پہلے کچی آبادیوں کی صورت حال کو بہتر کر دیں بعد میں نئے گھر بنوائیں۔

آصف حسنین نے کہا کہ تیسری بار آئی ایم ایف کے پاس جانے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان Pakistan تحریک انصاف والوں نے غریب آدمی کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف Nawaz Sharif کی حکومت سے لوگ تنگ تھے اس لئے تبدیلی کو ووٹ دیا لیکن اب پی ٹی آئی PTI والے بھی سارا بوجھ عوام پر رکھ رہے ہیں

 45