پنجاب حکومت کا صوبائی اسمبلی کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ مسترد

09 اکتوبر 2018

Punjab hukoomat ka sobai assembly ka ijlaas fori bulanay ka mutalba mustard

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کی گرفتاری پر پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ مسترد کر دیا، اجلاس 16 اکتوبر کو ہی ہوگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی منعقد ہوچکا ہے، پنجاب اسمبلی کا اجلاس شیڈول کے مطابق 16 اکتوبر کو ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ کے مطالبے پر فی الفور اسمبلی اجلاس نہیں بلاسکتے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ریکوزیشن کے تحت اسمبلی کا اجلاس 14 روز میں طلب کرنا قانونی تقاضا ہے، شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس پہلے ہی 16 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 56