وزیرخارجہ کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل سے ملاقات، مسئلہ کشمیر Kashmir Issue پر گفتگو

29 ستمبر 2018

wazeer kharja ki aqwam mutahidda secretary general se mulaqaat, masla Kashmir par guftagu

نیویارک: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریز سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی Indian جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھا دیا۔

شاہ محمود قریشی اِن دنوں امریکا میں موجود ہیں، جہاں آج رات وہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر Kashmir Issue حل کرنے کے لیے کردار ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر Kashmir Issue کا پُر امن حل کشمیریوں کی خواہشات کا عکاس ہونا چاہیے۔

انہوں نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ بھارت India سے کہا جائے کہ وہ مہم جوئی سے باز رہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر Kashmir Issue پر روشنی ڈالی تھی۔

اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے جموں و کشمیر Kashmir رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھی پاکستان Pakistan کا مؤقف پیش کیا تھا۔

وزیر خارجہ نے بتایا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ نے اجلاس کی اہمیت بڑھا دی تھی اور اس رپورٹ نے نیا تجسس اور نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کشمیر پر ہمارے سوالات کی ہی توثیق کررہی ہے۔

وزیر خارجہ کی روس، یو اے ای، مصر اور نائیجر ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، امن اور سلامتی سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات united arab emirates ، مصر اور نائیجر کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

 76