قطر کی ایک لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش

27 ستمبر 2018

qutar ki aik laakh Pakistanio ko mulaazmaten dainay ki peshkash

نیو یارک : (ویب ڈیسک) قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمٰن پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران پاکستان Pakistan کے ایک لاکھ ہنر مند افراد کو ملازمتیں دینے کی پیشکش کر دی۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات میں خارجہ امور پر گفتگو ہوئی اور اس دوران قطری وزیر خارجہ نے ایک لاکھ ہنرمند پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کی پیشکش بھی کی۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویتی نائب وزیر اعظم Prime Minister سے ملاقات میں کہا تھا کہ پاکستان Pakistan کویت سے برادرانہ تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک خطے کی ترقی و استحکام پرمشترکہ نقطہ نظررکھتے ہیں۔ ان کا کویتی نائب وزیر اعظم Prime Minister سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تیل کی تلاش، زراعت میں تجارت اور سرمایہ کاری بڑھائی جائے۔

 51