ایسی علامات ہیں کہ افغان جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے، ملیحہ لودھی

18 ستمبر 2018

aisi alamaat hain ke Afghan jung ka mazakraat ke zariye khtama mumkin hai, Maliha Lodhi

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان Pakistan کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ ایسی علامات ہیں کہ افغانستان Afghanistan کی طویل جنگ کا مذاکرات کے ذریعے خاتمہ ممکن ہے۔

سلامتی کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان Pakistan اور افغانستان Afghanistan کی تقدیریں آپس میں جڑی ہوئی ہیں، افغان مسئلے پر لچک نہ دکھائی گئی تو سیاسی حل کے لیے سنجیدہ مذاکرات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش اور اس کے زیر اثر گروہوں سے افغانستان Afghanistan اور اس کے پڑوسیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ امن و استحکام کے لیے افغانستان Afghanistan پاکستان Pakistan ایکشن پلان جامع مذاکرات کے لیےفریم ورک ہے، موقع کا فائدہ اٹھانے کی ذمہ داری ان پر ہے جو افغان تنازع میں براہ راست شریک ہیں۔

 68