زرداری اور بلاول تعزیت کیلئے نوازشریف سے ملاقات کرینگے: ذرائع

13 ستمبر 2018

Zardari aur bilawal taaziyat ke liye Nawaz Sharif se mulaqaat karaingay : zaraye

زرداری اور بلاول تعزیت کیلئے نوازشریف سے ملاقات کرینگے: ذرائع

یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز سمیت دیگر پی پی رہنما کلثوم نواز کے جنازے میں شریک ہوں گے: ذرائع_ فوٹو/ فائل

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ( Bilawal Bhutto ) زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری میاں نوازشریف سے تعزیت کیلئے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور قمر زمان کائرہ شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو ( Bilawal Bhutto ) زرداری سابق وزیراعظم نوازشریف سے کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہناہےکہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قُل سے پہلے ہوگی، پی پی رہنما نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئیں۔

 30