سعودی سینما میں پہلی مرتبہ بالی وڈ ’گولڈ‘

31 اگست 2018

Saudi cinema mein pehli martaba Bollywood' gold '

ریاض: سعودی سینما گھروں میں پہلی مرتبہ بالی وڈ فلم ’گولڈ‘ کی نمائش ہوگی جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار نبھایا ہے۔

سعودی عرب Saudi Arabia میں رواں برس اپریل میں سینما گھروں کا افتتاح کیا گیا تھا جس میں سب سے پہلے ہالی وڈ فلم ’بلیک پینتھر‘ کی نمائش کی گئی۔

آج سے سعودی سینما گھروں میں بالی وڈ فلموں کی نمائش کا بھی آغاز کیا جارہا ہے جس میں سب سے پہلے اداکار اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ پیش کی جائے گی۔

اکشے کمار نے اس حوالے سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پرستاروں سے کہا کہ ’بھارت India کے پہلے گولڈ میڈل جیتنے کی کہانی پہلی بار سعودی عرب Saudi Arabia کی ریاست میں اور میں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ ’گولڈ‘ بالی وڈ کی پہلی فلم ہے جو آج سے سعودی عرب Saudi Arabia میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم ’گولڈ‘کی کہانی بھارتی Indian ہاکی ٹیم کی 1948 کے اولمپکس میں پہلی دفعہ گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے، یہ فلم دو ہفتے قبل بھارت India سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز کی گئی تھی۔

فلم " گولڈ " نے نمائش کے دو ہفتوں کے دوران 25 کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کیا ہے اور اب فلم کی کمائی 126کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

 36