نئے جمہوری دور کا آغاز، نومنتخب ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھالیا

13 اگست 2018

naye jamhoori daur ka aaghaz, no muntakhib arkaan qaumi assembly ne halaf athalya

اسلام آباد Islamabad (دنیا نیوز) پاکستان Pakistan کی پارلیمانی تاریخ کی 15 ویں قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جاری ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔ نامزد وزیراعظم عمران خان Imran Khan بھی قومی اسمبلی اجلاس میں موجود ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو Bilawal Bhutto ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک، اسد قیصر، حماد اظہر، شخ خرم شہزاد، فرخ حبیب، ناز بلوچ، زرتاج گل، فیصل واوڈا، علی زیدی، شاہ زین بگٹی پہلی بار قومی اسمبلی کا حصہ ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری، خورشید شاہ، اسد عمر، مریم اورنگزیب، شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، منزہ حسن، شفقت محمود بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، چودھری نثار، خواجہ سعد رفیق، عابد شیر علی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی، آفتاب شیرپاؤ قومی اسمبلی کا حصہ نہ بن سکے۔

نامزد وزیراعظم عمران خان Imran Khan سفید شلوار قیمض میں پارلیمنٹ پہنچے، ارکان نے باری باری ان سے ہاتھ ملایا۔ بلاول بھٹو Bilawal Bhutto ، خورشید شاہ Khursheed Shah کے ساتھ ایوان آئے تو اراکین نے انہیں گھیر لیا اور ملاقات بھی کی۔ کپتان نے بھی نشست سے اٹھ کر چیئرمین پیپلزپارٹی کے پاس گئے، مصا فحہ کیا اور تصویر بھی بنوائیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف Shehbaz Sharif اور آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں انٹری دی، رانا تنویر حسین، راجہ پرویز اشرف، فیصل واوڈا، اسد قیصر، پرویز خٹک، اسد عمر، مریم اونگزیب اور دیگر ارکان بھی تیاری کے ساتھ پارلیمنٹ آئے۔ مہمانوں کی گیلری سے بختاور، آصفہ اور شیری رحمان نے اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی کل دن 12 بجے تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے، انتخاب 15 اگست کو ہو گا جس کے بعد وزیر اعظم Prime Minister کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 40