پاکستان Pakistan تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

11 اگست 2018

پاکستان تحریک انصاف کا عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

عام انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے کامیابی ملنے کے بعد صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ روز تحریک انصاف نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب اور شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کی منظوری دی تھی اور اب گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل کی بھی منظوری دے دی ہے۔

پاکستان Pakistan تحریک انصاف کے اعلامیے کے مطابق عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی پارٹی چیئرمین عمران خان Imran Khan نے باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

بعد ازاں نامزد گورنر عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر نامزد ہونے پر اللہ کے بعد عمران خان Imran Khan کا شکر گزار ہوں، مجھے گورنر کی بہت بڑی ذمہ داری سونپی جارہی ہے اور سندھ میں سب جماعتوں کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سندھ میں تمام عہدوں کے لیے اپنا امیدوار کھڑے کرے گی اور سندھ اسمبلی کے لیے اپوزیشن لیڈر کا بھی فیصلہ ہوگیا ہے جب کہ دیگر نامزدگی کے لیے جی ڈی اے اور ایم کیو ایم سے مشاورت کر رہے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ میرے لیے شہری اور دیہی علاقے برابر ہیں، حریف جماعتوں سے کہتا ہوں ایک قدم آگے آئیں ہم دس قدم بڑھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بڑے ہاؤسز کے بارے میں پارٹی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا اور گورنر ہاؤس کے اخراجات کم کیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ قائد اعظم کی رہائش گاہ بھی رہی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کے مستعفیٰ ہونے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ میں مسلسل تیسری بار پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی جس نے وزیر اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ اور اسپیکر سندھ اسمبلی کے لیے آغا سراج درانی کو نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران اسماعیل پی ٹی آئی PTI چیئرمین عمران خان Imran Khan کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے عام انتخابات میں بھی پی ایس 111 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 86