اڈیالہ جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی

09 اگست 2018

adyalh jail mein captain retired Safdar ki tabiyat baggar gayi

روالپنڈی (دنیا نیوز) اڈیالہ جیل میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی طبیعت بگڑ گئی، وہ جو چیز کھاتے ہیں قے کردیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم Prime Minister نواز شریف Nawaz Sharif کے داماد کی حالت دیکھتے ہوئے ان کوآج شام اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو السر کا مرض لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کراچکے ہیں۔

جیل میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز Maryam Nawaz اور کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کا سلسلہ جمعرات کے روز جاری رہا، شریف فیملی اور 25 لیگی رہنماوں سمیت 40 افراد نے ملاقات کی۔

محمود خان اچکزئی اور جاوید ہاشمی کو بھی ایک گھنٹے کے احتجاج کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی، سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف Nawaz Sharif سے ملاقات ان کا بنیادی حق ہے جس سے محروم رکھا جارہا ہے۔

جیل میں شہبازشریف، حمزہ شہبازاور شریف خاندان کے افراد سمیت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بغیر ملاقات روانہ ہوگئے۔

یادرہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے گزشتہ ماہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف Nawaz Sharif کو دس سال، مریم نواز Maryam Nawaz کو سات سال اور محمد صفدر کو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔

 92