نواز، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر سے لیگی قائدین سمیت سیاسی رہنماؤں کی ملاقات

09 اگست 2018

Nawaz , maryam aur captain ( ray ) Safdar se leaguei qaideen samait siyasi rehnumao ki mulaqaat

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز Maryam Nawaz اور کیپٹن صفدر سے جیل میں ملاقات کا سلسلہ جاری رہا، شریف فیملی اور 25 لیگی رہنماوں سمیت 40 افراد نے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف Nawaz Sharif ،مریم نواز Maryam Nawaz اور کپیٹن (ر) صفدر سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کا رش لگا رہا، شریف فیملی اور لیگی قائدین سمیت 40 سے زائد سیاسی رہنماوں نے ملاقات کی۔ محمود خان اچکزئی اور جاوید ہاشمی کو بھی ایک گھنٹے کے احتجاج کے بعد اندر جانے کی اجازت ملی، سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف Nawaz Sharif سے ملاقات ان کا بنیادی حق ہے جس سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

جیل میں شہبازشریف، حمزہ شہباز اور شریف خاندان کے افراد سمیت مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر، راجہ فاروق حیدر ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر بغیر ملاقات روانہ ہوگئے۔

 112