شاہ محمود کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

06 اگست 2018

Shah Mahmood ko speaker qaumi assembly aur Imran ismael ko governor Sindh bananay ka faisla

اسلام آباد: تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران اسماعیل کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان Imran Khan نے پارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کا منصب نہیں سنبھالنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان Imran Khan نے انہیں اس منصب پر بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کے لیے انہیں راضی بھی کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان Imran Khan اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن کو سنبھالنے کے لیے کسی نئے آدمی کا چانس لینا نہیں چاہتے، وہ اس عہدے کے لیے اسمبلی کا بڑا تجربہ رکھنے والے شخص کا انتخاب چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان Imran Khan نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ لگانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے اور دونوں اعلان آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کردیئے جائیں گے۔

 56