دیکھیں گے ایم کیوایم نے پی ٹی آئی PTI سے معاہدے میں کیا دیا اور کیا لیا: خورشید شاہ

02 اگست 2018

dekhen ge MQM ne pi tea aayi se muahiday mein kya diya aur kya liya : Khurshid Shah

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ Khursheed Shah کا کہنا ہےکہ آگے چل کر دیکھا جائے گا کہ ایم کیوایم نے پی ٹی آئی PTI سے معاہدے میں کیا دیا اور کیا لیا ہے۔

اسلام آباد Islamabad میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ساتھ کیا معاہدہ کیا ہے آگے چل کر دیکھا جائے گا، ایم کیو ایم کی مرضی ہے، کیا لیا ہے کیا دیا ہے؟

عمران خان Imran Khan کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کی بجائے اسپیکر ہاؤس میں رہنے کے سوال پر خورشید شاہ Khursheed Shah کا کہنا تھا کہ عمران وزیراعظم بننے کے بعد اسپیکر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کرسکتے، اسپیکر ہاؤس پارلیمنٹ کی پراپرٹی ہے اور پارلیمنٹ کی پراپرٹی میں وزیراعظم نہیں آسکتے۔

انہوں نے کہاکہ اسپیکر ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اور کوئی رہائش اختیار نہیں کر سکتا، وزیراعظم کے لیے اس کا اپنا گھر موجود ہے۔

 44