’’شجاع پاشا اور راحیل شریف نے بیرون ملک ملازمت کیسے لی؟‘‘

01 اگست 2018

’’شجاع پاشا اور راحیل شریف نے بیرون ملک ملازمت کیسے لی؟‘‘

چیف جسٹس پاکستان Pakistan میاں ثاقب نثارنے سیکریٹری دفاع سے استفسارکیاکہ ریٹائرمنٹ کے فورا بعد شجاع پاشا اورراحیل شریف نے کیسے بیرون ملک ملازمت اختیار کرلی، جبکہ قانون کےمطابق 2 سال تک کوئی افسر ملازمت اختیار نہیں کرسکتا۔

چیف جسٹس پاکستان Pakistan نے سپریم کورٹ میں ججز اور سرکاری افسروں کی دہری شہریت کےکیس کی سماعت کی۔

انہوں نے سیکریٹری دفاع سے استفسار کیا کہ بتائیں کتنے افسران نے بیرون ملک شادیاں کر رکھی ہیں ؟ کیا قانون کا اطلاق فوجی افسران پر نہیں ہوتا؟

سیکریٹری دفاع نے بتایا کہ اگر کوئی دہری شہریت کاحامل ہو تو اسے اپنی دوسری شہریت چھوڑنی پڑتی ہے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں وہ سب لکھ کر دیں۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ چیک کریں کہ آرمڈ فورسز میں کوئی دہری شہریت کا حامل افسر تو نہیں،اس موقع پر وزارت داخلہ نے دہری شہریت کے حامل 27 افسران کو نوٹس جاری کیے۔

کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

 68