پی ٹی آئی کی ممکنہ حکومت، متوقع وزرا کے نام سامنے آ گئے

27 جولائی 2018

pti i ki mumkina hukoomat, mutawaqqa wuzra ke naam samnay aa gaye

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان Pakistan تحریک انصاف کی ممکنہ حکومت میں متوقع وزرا کے نام سامنے آ گئے۔ اسد عمر خزانہ، شاہ محمود قریشی ممکنہ طور پر وزیر خارجہ کے قلمدان سنبھال سکتے ہیں، شیریں مزاری بھی اس منصب کی خواہشمند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان Pakistan تحریک انصاف کی آئندہ ممکنہ بننے والی حکومت میں اسد عمر وزارت خزانہ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ وزارت خارجہ کا قلمدان شاہ محمود قریشی سنبھال سکتے ہیں تاہم شیریں مزاری بھی اس منصب کی خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری کو وزیر دفاع کا قملدان ملنے کا امکان ہے، وزرات داخلہ کا منصب شفقت محمود کے حصے میں آ سکتا ہے جبکہ سپیکر کا عہدہ سندھ یا خیبر پختونخوا کو ملنے کا امکان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کے لیے ڈاکٹر عارف علوی Dr. Arif Alvi مضبوط امیدوار ہیں، ملک امین اسلم ماحولیات کے مشیر یا وزیر ہوں گے۔

خسرو بختیار، سرور خان، عمر ایوب، فواد چودھری، پرویز خٹک، علی امین گنڈا پور، طاہر صادق کا نام بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں بلوچستان Balochistan عوامی پارٹی اور ق لیگ کو بھی نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ شیخ رشید اور چودھری سرور کا نام بھی ممکنہ وزراء کی فہرست میں موجود ہے۔

 108