صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پابہ گل بھی ہے

نا تمام - ہارون الرشید

27 جنوری 2020

صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پابہ گل بھی ہے

ایٹمی پروگرام کے ضمن میں امین اور پختہ کار غلام اسحٰق خاں نے کہا تھا:جم کر کھڑے ہونا پڑتا ہے ۔ طوفان میں کشتی کی حفاظت کرناہوتی ہے ورنہ اچھے بھلے ملک پابہ زنجیر ہو جاتے ہیں ۔ سکّم اور بھوٹان بن جاتے ہیں ۔

صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پابہ گل بھی ہے

انہی پابندیوں میں حاصل آزادی کو تُو کر لے

قدرت مواقع ارزاں کرتی ہے ۔ اب یہ آدمی پر ہوتا ہے کہ وہ ان سے فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے۔ لافانی ادیب شیکسپیئر نے کہا تھا : ہر شخص کی زندگی میں ایک لہر اٹھتی ہے ۔ اگر وہ اس پر سوار ہو جائے تو منزل سے ہمکنار ہو جاتا ہے ۔ شیکسپیئر وہ تھا، جس کے بارے میں اقبالؔ نے کہا تھا

حفظِ اسرار کا فطرت کو ہے سودا ایسا

رازداں پھر نہ کرے گی کوئی ایسا پیدا

سرکارؐ نے آدم کی اولاد کو تلقین کی تھی کہ ردّعمل کی بجائے پیش قدمی کرنی چاہئیے ۔ سرکارؐ کے فرمان کا خلاصہ یہ ہے کہ ظفر مندی پہل کرنے میں ہوتی ہے ۔

ملوکیت اور غلامی کے اثرات گہرے ہیں ۔ مسائل کا سامنا کرنے کی بجائے ہم خوف زدگی اور انتشار میں پڑ جاتے ہیں ۔ بدترین حالات میں بہترین مواقع ہمارے لیے قدرت نے اجاگر کر دیے ۔

ابھی کل تک طعنہ زنی کرنے والا ڈونلڈ ٹرمپ عمران خان Imran Khan کو اپنا دوست قرار دیتاہے۔ افغانستان Afghanistan میں انہیں ضرورت آپڑی ہے ۔ ایلس ویلز نے کتنا ہی شور شرابا کیا ہو ، امریکی خوب جانتے ہیں کہ اس خطے میں پاکستان Pakistan کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ۔ ایک سے زیادہ بار انہوں نے ہاتھ اٹھا لیا ۔ ہر بار پلٹ کر آنا پڑا ۔ پاکستان Pakistan کے سوا کوئی نہ تھا کہ جو طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا سکے ۔ امریکہ United States افغانستان Afghanistan سے نکلنا چاہتا ہے مگر مکمل طور پر نہیں ۔ افغانستان Afghanistan کو ترک کرنے کا مطلب وسطی ایشیا سے لا تعلقی ہے اور واشنگٹن اس کا متحمل نہیں ۔

ایران Iran کے ساتھ بھی امریکی تعلقات کی نوعیت وہ ہرگز نہیں ، جو چیختی چلاتی سرخیوں میں دکھائی دیتی ہے ۔ ایران Iran مشرقِ وسطیٰ کا ایک بڑا کھلاڑی ہے مگر ریاست ہائے متحدہ کو وہ مشتعل نہیں کرنا چاہتا۔ افغانستان Afghanistan اور عراق Iraq میں وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے۔ ایران Iran اپنے دائرہ ء اثر کو بڑھانے کا آرزومند ضرورہے۔ یہ بھی کہ امریکہ United States مشرقِ وسطیٰ کو مکمل طور پر اسرائیل کے سپرد کرنے کا خواہاں ۔ظاہر ہے کہ ایرانی ملّا اس ایجنڈے سے اتفاق کریں تو ان کے اقتدار کی بنیاد ہی ختم ہو جائے ۔ پسِ پردہ امریکہ United States اور اسرائیل سے ان کے روابط ہر حال میں برقرار رہتے ہیں ۔ عرب ایران Iran کشمکش مستقل ہے ۔ حال ہی میں یمنیوں نے جدّہ سے مدینہ منورہ جانے والی ریلوے لائن کا ایک حصہ اکھاڑ دیا ‘ متحدہ عرب امارات united arab emirates کو پیغام بھیجا کہ وہ باز نہ آئے تو قیمت چکانا ہوگی ۔ ظاہر ہے کہ امارات والے اس کی تاب نہیں رکھتے ؛چنانچہ چپ چاپ لین دین جاری رہتا ہے ، کشمکش بھی ، مفاہمت بھی ۔

ایران Iran امریکہ United States تعلقات پہ نظر رکھنے والے ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ عراق Iraq میں امریکی اڈے پر ایرانی حملہ ایک مفاہمت کے تحت ہوا ‘ میڈیا کچھ ہی کہے‘امریکہ United States ایران Iran تعلقات کی نوعیت مختلف ہے ۔ انکل سام محسوس کرتا ہے کہ اصل خطرہ اسے دوسرے مسلمان ممالک سے ہے ؛چنانچہ عالمِ عرب پہ اپنی گرفت ڈھیلی ہونے نہیں دیتا ۔ یورپی ممالک کی مدد سے داخلی سیاست میں نقب لگاتا ہے ، پسندیدہ لوگوں کو حکمرانی سونپنے اور برقرار رکھنے کے لیے ۔حسنی مبارک سے صدر بش نے الیکشن کرانے کو کہاتو بوڑھا حکمران بولا:اے جوان لیڈراس کا نتیجہ اخوان المسلمون کی حکومت ہوگی ۔

تدبیر کنند بندہ ، تقدیر کنند خندہ۔ عالمی طاقتوں ، ملکوں اور قوموں کی اپنی ترجیحات ہیں ، قدرت کے اپنے منصوبے ۔ چند سال پہلے تک خواب میں سوچا نہ جا سکتا تھا کہ بھارت India ایک دن اپنے پیدا کردہ طوفان کی زد میں ہوگا ۔ ہندوستان کے یومِ جمہوریہ پر ملک بھر میں فساد برپا ہے ۔کشمیری لیڈروں نے اپیل کی ہے کہ اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر منایا جائے ۔ جہاں کہیں ممکن ہوگا ، بھارتی Indian فوج زچ کرنے کے لیے کشمیری دلاور میدان میں نکلیں ‘ جہاں تک ہو سکا ، پاکستانی پرچموں کے ساتھ نکلیں گے ۔

تھنک ٹینک یہ کہتے رہے ، اورپاکستانی ان میں شامل ہیں کہ بھارت India پاکستان Pakistan کے خلاف مہم جوئی کرے گا ۔ ممکن ہے ، اب بھی کسی وقت پاگل پن کا مظاہرہ کرے لیکن فی الحال تو ان کے سر پہ آپڑی ہے ۔ جنگ جو اپنی دستار سنبھالے گا یا حریف سے نبرد آزما ہوگا ۔ مغربی ذرائع ابلاغ کی معتبر ترین آوازوں میں سے ایک ،معتبر جریدے اکانومسٹ نے پہلی بار عالمِ مغرب کو متنبہ کیا ہے ۔ اس کے تازہ شمارے میں سرِ ورق پر پیغام یہ ہے کہ خاردار تاروں پر پھول نہیں کھلا کرتے ۔ اکانومسٹ نے بھارت India کے ٹوٹ جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت India کے لیے مزید مغربی سرمایہ کاری آسان نہیں ہوگی ۔

اس کے برعکس پاکستان Pakistan میں بعض اعتبار سے حالات سازگار ہوئے ہیں ۔ یہ ضرور ہے کہ ہماری معیشت ماضی کا ملبہ اٹھائے کھڑی ہے ۔ ہموار راستوں پہ سہولت سے گامزن نہیں ہو سکتی ۔ ہاں مگر برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان Pakistan کے شمالی علاقے سیاحت کے لیے محفوظ ہیں ۔ متعلقہ عالمی ادارے بھی یہ کہتے ہیں کہ سیر سپاٹے کے لیے پاکستان Pakistan اب موزوں ترین ملک ہے ۔ امریکی محسوس کرتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے لیے جو سپنے وہ دیکھ رہے ہیں ، ان میں پاکستان Pakistan کو الگ تھلگ نہیں رکھ سکتے ۔

سی پیک CPEC وہ واقعہ ہے ، جس نے دہلی ہی نہیں ، واشنگٹن اور پینٹا گان کو بھی پریشان کر ڈالا ہے ۔ تقریر اور بیانات کی بات دوسری ہے ، عملاً اب وہ ہم سے یہ نہیں کہہ رہے کہ چین China کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات اور منصوبوں سے پاکستان Pakistan دستبردار ہو جائے ۔ وہ اس میں تخفیف اور سست روی چاہتے ہیں ۔

اسلام آباد Islamabad بلکہ صحیح معنوں میں راولپنڈی اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی بات چیت میں غالباً یہی سب سے اہم موضوع ہے ۔ دیکھنا یہ ہے کہ اس نازک مرحلے پر ہمارے بلند بانگ وزیرِ اعظم اور شور مچائے بغیر منصوبہ بندی کرنے والی اسٹیبلشمنٹ کس قدر توازن ، احتیاط اور سلیقہ مندی کا مظاہرہ کرتی ہے ۔ عبد الرزاق دائود اور حفیظ شیخ کے مشوروں کو ذرا زیادہ گہرائی میں جانچنا چاہئیے۔ اس لیے کہ حفیظ شیخ اور ان کے ساتھی وہ ہیں ، جو صرف دنیا کو پاکستان Pakistan کے نقطہ ء نظر سے نہیں دیکھتے بلکہ دنیا کے نقطہ ء نظر سے بھی پاکستان Pakistan پہ نگاہ رکھتے ہیں ۔ وہ بین الاقوامی شہری ہیں ۔ ان کے لیے قومی پرچم اور قومی سرحد کے وہ معنی بہرحال نہیں ہوتے جو عام شہریوں کے لیے ۔ وہ کہ جن کے لیے ملک ‘محض سرزمین ، کھیت کھلیان اور گھر بارنہیں ہوتے ، بلکہ ایمان اور عقیدے کا حصہ بھی ۔ اپنے اجداد کے مزار اور آنے والی نسلوں کے لیے سنہرے خواب۔ ازل سے آدمی آنے والے کل کی آس اور امید میں جیتا آیا ہے ۔ آج بوئے گئے بیجوں پہ کل کھلنے والے پھول اور بڑھتے پھولتے اشجار پہ ثمر کی آرزو،دیہی زندگی ہے۔ رزاق دائود اچھا آدمی ہے مگر پاکستانی صنعت کار مغرب سے بے نیاز ہونے کا تصور نہیں رکھتا ۔

ایٹمی پروگرام کے ضمن میں امین اور پختہ کار غلام اسحٰق خاں نے کہا تھا:جم کر کھڑے ہونا پڑتا ہے ۔ طوفان میں کشتی کی حفاظت کرناہوتی ہے ورنہ اچھلے بھلے ملک پابہ زنجیر ہو جاتے ہیں۔ سکّم اور بھوٹان بن جاتے ہیں ۔

صنوبر باغ میں آزاد بھی ہے پابہ گل بھی ہے

انہی پابندیوں میں حاصل آزادی کو تُو کر لے

 588