خوشحال پاکستان Pakistan اسکیم: نیب نے نوازشریف کیخلاف عدم ثبوت پر انکوائری بند کردی

20 جون 2018

خوشحال پاکستان اسکیم: نیب نے نوازشریف کیخلاف عدم ثبوت پر انکوائری بند کردی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف خوشحال پاکستان Pakistan اسکیم میں عدم ثبوت کی بناء پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف شخصیات کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ کچھ انکوائریاں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نواز شریف Nawaz Sharif کے خلاف خوشحال پاکستان Pakistan اسکیم میں عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف بھی عدم ثبوت کی بنا پر تحقیقات بند کرنے کا فیصل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق کیپٹن (ر)محمد صفدر کے خلاف مبینہ طور پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےالزام میں انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ (ن) لیگ کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم امیر مقام کےخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی، فاٹا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کے افسران /اہلکاران کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی ہے، ملزمان پر پربدعنوانی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا الزام ہے۔

ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ملک قاسم، سابق سیکریٹری ریونیو سندھ گل حسن چنا اور عبدالرزاق قریشی کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں سابق چیف فنانشل آفیسر پنجاب پاور ڈویلیپمنٹ کمپنی اکرام نوید کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی جب کہ وائس چانسلر سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام ڈاکٹر مجیب الدین میمن Yemen کے خلاف انکوائری ہوگی۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہےکہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جسے جڑ سے اکھاڑنا انتہائی ضروری ہے جب کہ نیب صرف اور صرف قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کاروائی کرتا ہے۔

 117