خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ

دیوار پہ دستک - منصور آفاق

08 دسمبر 2019

خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ

نواز شریف Nawaz Sharif اور شہباز شریف Shehbaz Sharif نے پارٹی کی ہائی کمان کو لندن بلا لیا۔ کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif نے خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، ملک احمد خان، امیر مقام، رانا تنویر اور ایاز صادق سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی ملاقات کیں۔ نواز شریف Nawaz Sharif پرویز رشید سے تنہائی میں ملے۔ سنا ہے اس ملاقات کا موضوع مریم نواز Maryam Nawaz کا مستقبل تھا۔ وہ فکرمند ہیں کہ سپریم کورٹ کہیں مریم نواز Maryam Nawaz کی ضمانت منسوخ نہ کر دے۔ فائنل میٹنگ کے لئے جو ایجنڈا نواز شریف Nawaz Sharif کو بھیجا گیا ہے اس کی شقیں درج ذیل ہیں۔ 1۔آرمی ایکٹ میں ترمیم۔ 2۔الیکشن کمیشن ارکان کی تعیناتی۔ 3۔اِن ہاؤس تبدیلی۔ 4۔پرویز الٰہی کی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد۔ 5۔لیڈر شپ کے خلاف مقدمات پر نون لیگ کا رویہ۔ 6۔حکومت کے خلاف تحریک کا آغاز۔ 7۔نیا بیانیہ کیا ہونا چاہئے۔ 8۔اسٹیبلشمنٹ سے مراسم۔ اب دیکھتے ہیں کہ میٹنگ میں کس کس پر بحث ہوتی ہے۔

بیمار نواز شریف Nawaz Sharif نے باقاعدہ سیاسی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ شہباز شریف Shehbaz Sharif کی صحت بھی بہتر نہیں۔ شاید اِسی لئے نواز شریف، شہباز شریف Shehbaz Sharif کو اگلا وزیراعظم بنانے کے موضوع پر بالکل خاموش ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ کچھ ایسا ہو جائے کہ مستقبل میں اقتدار مریم نواز Maryam Nawaz کو ملے۔ انہیں تمام مقدمات سے باعزت بری ہونا چاہئے۔ مریم نواز Maryam Nawaz کی موجودہ خاموشی شاید اِسی طرح کی کسی ڈیل کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔

بہرحال یہ بات طے ہے کہ شریف فیملی کے ایجنڈے کی پہلی شق یہی ہے کہ کسی طرح مقدمات سے نجات حاصل کی جائے۔ سزائیں ختم کرائی جائیں۔ اس میں شک نہیں کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ساتھ مینگل، چوہدری اور ایم کیو ایم نون لیگ سے مل گئی تو عمران خان Imran Khan کی حکومت کے لئے سچ مچ کے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ ایسی صورت میں عمران خان Imran Khan نئے انتخابات کی طرف بھی جا سکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی بھی خاصی پریشان ہے۔ بلاول بھٹو Bilawal Bhutto چاہتے ہیں کہ اس کے باپ کو بھی نواز شریف Nawaz Sharif کی طرح ملک سے باہر علاج کرانے کا حق ملنا چاہئے۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی باقاعدہ کمپین چلا رہی ہے۔ میڈیا کی وساطت سے اس ایشو کو اٹھایا گیا ہے۔ دوسری طرف آصف علی زرداری ہیں کہ ملک سے باہر جانا ہی نہیں چاہتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جیل میں رہ کر وہ پیپلز پارٹی کی زیادہ بہتر قیادت کر سکتے ہیں۔ بے شک آصف علی زرداری خاصے سخت جان لیڈر ہیں۔ اُن پر پی ٹی آئی PTI کے رہنما شہزادہ جہانگیر نے محترمہ بینظیر بھٹو کے قتل کا الزام لگایا ہے اور دعویٰ کیا ہے خود انہیں آصف علی زرداری نے کہا تھا محترمہ کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں۔ محترمہ ناہید خان بھی پہلے دبے الفاظ میں ایسی باتیں کرتی رہی ہیں۔ شہزادہ جہانگیر کا معاملہ بہت سیریس ہے وہ برطانوی شہری ہیں اُن کے خلاف پیپلز پارٹی ضرور برطانوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔ کہتے ہیں کہ محترمہ کے قتل کو چھپانے کے لئے خالد شہنشاہ کے قتل تک مقتولین کی ایک لمبی فہرست ہے۔ بہرحال الزام تو الزام ہی ہوتا ہے۔ محترمہ کا خون ابھی تک اپنے اصل قاتلوں کی نشاندہی چاہتا ہے۔ سنا تو یہی تھا کہ خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ۔ مگر یہاں ابھی تک خون اور قانون دونوں خاموش ہیں۔ یہی حالت ماڈل ٹائون کے شہیدوں کی ہے۔ وہاں بھی وقت انصاف کی تلاش میں رکا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی قیادت پر غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔ اُن کے خیال میں اُن کی قیادت پر لگائے جانے والے تمام الزامات سیاسی ہیں۔ پی ٹی آئی PTI کی حکومت دراصل پیپلز پارٹی کے خلاف میڈیا وار لڑ رہی ہے جس کا آغاز جنرل محمد ضیاء الحق Zia ul Haq نے کیا تھا۔ البتہ پیپلز پارٹی نون لیگ کے ساتھ تمام معاملات طے کر چکی ہے۔ کہہ چکی ہے کہ اِن ہائوس تبدیلی ہو یا قومی اسمبلی سے اجتماعی طور پر مستعفی ہونا، پیپلز پارٹی ساتھ ہے مگر صوبائی سطح پر پیپلز پارٹی مستعفی نہیں ہوگی۔ یعنی وہ سندھ کی حکومت چھوڑنے کے لئے کسی قیمت پر تیار نہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم عمران خان Imran Khan سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے ابھی کل کہا ہے ’’سندھ حکومت کا طرزِ حکمرانی خراب نہیں ناکام ہے۔ اربوں روپے کی کرپشن کے ثبوت ملے ہیں اور کرپشن کے خلاف جہاد کرنے آیا ہوں کرپٹ لوگوں سے کوئی ڈیل ہوگی نہ ڈھیل۔ گزشتہ 10سال میں سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہوئی‘۔ اب پاکستان Pakistan میں کرپٹ افراد کی گنجائش نہیں۔ سب کی باری آئے گی، کوئی نہیں بچے گا، تحریک انصاف کی حکومت کا تو بنیادی ایجنڈا ہی کرپشن کا خاتمہ ہے‘‘۔

دوسری طرف اپوزیشن موجودہ حکومت پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہے مگر ابھی کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔ میرے خیال میں چھوٹی سطح پر ممکن ہے ابھی کچھ کرپشن ہو مگر بڑی سطح پر تقریباً ختم ہو چکی ہے۔ بڑے بڑے سوراخ بند کر دیے گئے ہیں۔ بیورو کریسی میں بھی کرپشن میں خاصی حد تک کمی ہوئی ہے۔ سیاسی بھرتیوں کا معاملہ بھی نظر نہیں آرہا۔ پر مٹ وغیرہ بھی جاری نہیں کئے جا رہے۔ ٹیکس کی چوری روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پہلی بار آفیسر سے کہہ دیا گیا ہے کہ اب ’’سزا‘‘ کے طور پر تبادلہ نہیں، ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔ ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا ہے۔ اللہ کرم کرے گا۔ تمام لٹیرے مل کر بھی سچائی کا گلا نہیں گھونٹ سکیں گے۔

(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

 111