’’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘‘

قلم کمان - حامد میر

18 نومبر 2019

’’آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا‘‘

ہماری سیاست اور ادب ایک دوسرے سے بہت دور ہو چکے ہیں اور جن کے پاس ادب نہ ہو اُن کا مقدر رسوائیاں بنتی ہیں۔ یہ ناچیز اُس ادب کا ذکر نہیں کر رہا جس کا تعلق احترام سے ہے۔ میری مراد وہ ادب ہے جس کا تعلق شاعری سے ہے۔ بہت کم شاعروں نے کامیاب سیاست کی۔ اپنے علامہ اقبالؒ نے ایک دفعہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔ الیکشن تو وہ جیت گئے لیکن اس کے بعد اُنہوں نے انتخابی سیاست سے توبہ کر لی۔ حبیب جالب کے اشعار بھی خاص و عام کی زبان پر رہتے ہیں لیکن جالب صاحب نے بھی ایک دفعہ الیکشن لڑا اور بُری طرح ناکام ہوئے۔ شاعر لوگ ہماری سیاست میں اس لئے کامیاب نہیں ہوتے کیونکہ یہ بہت امیر نہیں ہوتے لیکن اکثر سیاستدان آگے بڑھنے کے لئے اپنی امارت کو تو استعمال کرتے ہی ہیں لیکن اگر اُنہیں شعر و ادب سے شغف ہو تو اُن کی سیاست کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ افسوس کہ آج کی سیاست میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جن کا ادب سے کوئی تعلق نظر آتا ہو۔ بھلا ہو فیض احمد فیضؔ کی صاحبزادیوں سلیمہ ہاشمی اور منیزہ ہاشمی کا جو ہر سال لاہور میں فیض میلے کا اہتمام کرتی ہیں اور یہاں اہلِ ادب کے ساتھ ساتھ اہلِ سیاست بھی نظر آتے ہیں۔ اس سال فیض میلے میں کچھ ایسے سیاستدانوں نے بھی تقریریں کیں جن کو فیض صاحب کا ایک بھی شعر یاد نہ تھا لیکن جب وہ یہاں سے واپس جا رہے تھے تو اُنہیں شدت کے ساتھ یہ احساس تھا کہ وہ اس ملک کی نوجوان نسل کو زیادہ دیر تک صرف خالی خولی نعروں سے نہیں بہلا سکتے۔ نئی نسل کو وہ پاکستان Pakistan چاہئے جس میں اقبالؒ اور فیضؔ کے خوابوں کی تعبیر نظر آئے۔ ہمیں غلام پاکستان Pakistan نہیں آزاد پاکستان Pakistan چاہئے۔ افسوس کہ آج اس ملک کے بڑے بڑے سیاستدان ہمیں اپنی اپنی انائوں اور اپنے اپنے نعروں کے غلام نظر آتے ہیں۔ اُن کی زبانوں سے بار بار ایسے الفاظ ادا ہوتے ہیں جو اُن کے اپنے نہیں ہوتے لیکن پھر وہ انہی الفاظ کے شکنجے میں پھنس جاتے ہیں۔ آپ نے دیکھا کہ کس طرح بار بار انگلی لہرا لہرا کر کہا گیا کہ کان کھول کر سُن لو، میں کسی کو این آر او نہیں دوں گا اور پھر این آر او کے یہ تین الفاظ پوری حکومت کے لئے شکنجہ بن گئے۔ یہ این آر او کئی سال پہلے جنرل پرویز مشرف نے اپنے سیاسی مخالفین کے لئے آرڈیننس کی صورت میں جاری کیا لیکن اس ملک کی اعلیٰ عدالت نے یہ این آر او مسترد کر دیا تھا۔ جب جب ہمارے وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے اپنی انگلی لہرائی اور کہا، میں این آر او نہیں دوں گا تب تب ہم نے عرض کیا کہ جناب ایسا مت کریں، آپ تو کسی کو این آر او دے ہی نہیں سکتے کیونکہ سپریم کورٹ این آر او مسترد کر چکی ہے لیکن خان صاحب کو جو بھی سمجھانے کی کوشش کرتا ہے، خان صاحب اُسے سمجھانے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے خود ہی اپنی کابینہ کو بار بار یہ بتایا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif بہت بیمار ہیں اور اگر جیل میں اُنہیں کچھ ہو گیا تو حکومت کے لئے بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف Nawaz Sharif کو جیل سے اسپتال بھجوانے کا حکم عدالت نے دیا لیکن اچانک کچھ وزراء کو کہیں سے این آر او کی آوازیں آنے لگیں اور انہوں نے غیر ضروری طور پر بیان بازی شروع کر دی اور جب نواز شریف Nawaz Sharif کو بیرونِ ملک بھجوانے کا معاملہ آیا تو اپنے ہی نعروں اور بیانیے میں جکڑی ہوئی حکومت نے نواز شریف Nawaz Sharif سے سات ارب روپے کے بانڈ مانگنا شروع کر دیے۔ نواز شریف Nawaz Sharif کے وکلاء عدالت میں چلے گئے تو وہاں وفاقی حکومت کے نمائندوں نے جو کچھ کہا اُس سے یہ تاثر قائم ہوا کہ حکومت نے ایک انسانی مسئلے کو سیاسی مسئلہ بنا دیا ہے اور آخرکار لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کا موقف مسترد کرتے ہوئے نواز شریف Nawaz Sharif کو علاج کے لئے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد ایک غیر معروف شاعر برق لکھنوی کا یہ معروف شعر بڑا یاد آیا۔

مدعی لاکھ بُرا چاہے تو کیا ہوتا ہے

وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے

وفاقی دارالحکومت میں زیر گردش کچھ سازشی مفروضوں کے مطابق اگر مولانا فضل الرحمٰن اتنی جلدی اپنا آزادی مارچ ختم نہ کرتے تو شاید تحریک انصاف کی حکومت ہٹ دھرمی اور انا پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نواز شریف Nawaz Sharif سے سات ارب روپے کی تحریری ضمانت طلب نہ کرتی اور آٹھ دس دن ضائع نہ ہوتے لیکن مولانا فضل الرحمٰن اس لئے اسلام آباد Islamabad سے جلدی چلے گئے کیونکہ اُنہیں جو چاہئے تھا اُس کے برابر کوئی چیز اُنہیں مل گئی۔ پہلے تو اُن کے ناقدین کو سمجھ نہیں آئی اور انہوں نے ’’بھاگ گیا، بھاگ گیا‘‘ کا شور مچا دیا لیکن جب چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، متحدہ قومی موومنٹ اور جی ڈی اے نے حکومت کا اتحادی ہونے کے باوجود نواز شریف Nawaz Sharif کو غیر مشروط طور پر علاج کے لئے بیرونِ ملک بھجوانے کا مطالبہ کیا تو خود عمران خان Imran Khan چھٹی لے کر گھر بیٹھ گئے۔ کاش کہ حکومت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی Sadiq Sanjrani کی رولنگ سُن لیتی جن کا تعلق بلوچستان Balochistan عوامی پارٹی سے ہے۔ اُنہوں نے کہا، نواز شریف Nawaz Sharif کو علاج کیلئے جانے دو۔ اس رولنگ کے بعد حکومت کو ثاقب لکھنوی کا یہ شعر یاد آنا چاہئے تھا کہ؎

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے

جن پر تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

لیکن جب اہلِ سیاست اور ادب میں تعلق ختم ہو جائے تو پھر کسی کو ثاقب لکھنوی یاد آتا ہے نہ مہتاب رائے تاباں جس نے کہا تھا؎

دل کے پھپھولے جل اُٹھے سینے کے داغ سے

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ نہ کہیں آگ لگے نہ کوئی آگ سے جل مرے۔ لیکن کچھ اہلِ اختیار نے یہ سوچنا شروع کر دیا ہے کہ اپنے ہی نعروں اور اپنی ہی انائوں کے اسیر اس قوم کو مسائل کے گرداب سے کیسے نکالیں گے؟ تبدیلی کے آثار واضح ہیں لیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔ مسلم لیگ (ن) نواز شریف Nawaz Sharif کی صحت اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی صحت پر توجہ دے اور مسلم لیگ (ق)، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے علاوہ بی این پی کے سامنے سر تسلیم خم کرے۔ تحریک انصاف میں بھی اکثر اراکین پارلیمنٹ کافی کچھ سمجھ چکے ہیں لیکن، بعض ایسے بھی ہیں جو جلد ہی بہت روئیں دھوئیں گے۔ اُن کے لئے میر تقی میرؔ نے عرض کیا تھا؎

ابتدائے عشق ہے، روتا ہے کیا

آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا

 141