عمران خان Imran Khan کا نگراں حکومت سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

07 جون 2018

عمران خان کا نگراں حکومت سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ

لاہور: پاکستان Pakistan تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان Imran Khan نے نگراں حکومت سے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معقول لوڈ مینجمنٹ پلان مرتب کرے۔

عمران خان Imran Khan نے ملک میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گرم موسم میں عوام کو بجلی کی عدم دستیابی ظلم ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی PTI کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے میں عبادات کو بھی مشکل بنا دیا گیا ہے، بجلی بحران کی ذمے داری ن لیگ کے وزرائے اعظم پرعائد ہوتی ہے۔

عمران خان Imran Khan نے کہا کہ نواز شریف Nawaz Sharif اور ن لیگی وزرا پانچ سال تک قوم سے جھوٹ بولتے رہے، عوام سے کہا گیا کہ ہزاروں میگا واٹ بجلی نظام میں شامل کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بجلی کہاں گئی، آج وہ بجلی کہیں نہیں مل رہی، ہاں بجلی کی بجائے اربوں کے گردشی قرضے ضرور جمع ہوگئے ہیں۔

عمران خان Imran Khan نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کے جتنے منصوبے شروع کیے ان کی جانچ پڑتال بہت ضروری ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ ان میں حقیقت کتنی ہے۔

پی ٹی آئی PTI کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں بجلی کے بحران کا مؤثر اور مستقل حل پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ ن لیگی حکومت میں ملک بھر میں شدید گرمی کے موسم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کیے رکھا، تاہم ن لیگی رہنما اب یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی تھی، اب اگر لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو اس کی ذمے دار نگراں حکومت ہے۔

 66