حکومت کے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے، سراج الحق

02 نومبر 2019

Siraj Ul Haq Statement About Government

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان Pakistan سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کے متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان Pakistan سینیٹر سراج الحق نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی و بےروزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے جبکہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی وقت سے پہلے غیر مقبولیت نے حزب اختلاف کو متحد کر دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور پاکستان Pakistan تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر کی صورتحال پر جلسے جلوس اور ریلیاں کر رہی ہے لیکن حزب اختلاف کی جماعتوں نے کشمیر کی صورتحال پر کشمیریوں کا اس طرح ساتھ نہیں دیا جو وقت کا تقاضا تھا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ انتخابات میں اپنے نام ونشان پر انتخابات میں حصہ لے گی۔ قوم تمام جماعتوں اور نظام کو آزماچکی ہے اور اب جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔

 21