چوہدری شوگر ملز کیس، مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس کے ریمانڈ‌ میں‌ 14 روزہ توسیع

09 اکتوبر 2019

Chaudhry Sugar Mills case: Maryam Nawaz and Yusuf Abbas remanded for 14 days

چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز Maryam Nawaz کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے مریم اور ان کے کزن یوسف عباس کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی.

ان کے کزن یوسف عباس بھی جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ لاہور کی احتساب عدالت میں مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی. کمرہ عدالت میں مریم نواز Maryam Nawaz کے ساتھ سیلفیاں بنانے پر فاضل جج کا اظہار برہمی، عدالت میں کیا تماشہ لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ عدالت میں کارکنوں کو کیوں اندر آنے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو بلوا اور عدالت میں سماعت کا ماحول بنایا جائے۔