وزیراعظم کی چینی صدر سے ملاقات، مسئلہ کشمیر، اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال

09 اکتوبر 2019

PM meets Chinese president, discusses Kashmir, economic and trade issues

وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی آج چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، خطے میں‌ قیام امن اور اقتصادی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا کہنا ہے کہ پاک چین China سدا بہار شراکت داری دونوں ممالک کے بنیادی مفادات کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پاک چین China دوستی نئی ڈگر پر، تعلقات مضبوط تر، سی پیک CPEC منصوبہ پاکستان Pakistan کی خوشحالی کا ذریعہ قرار، وزیراعظم عمران خان Imran Khan چین China میں آج بھی مصروف دن گزاریں گے۔ چین China کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر، اقتصادی امور اور خطے میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم انٹرنیشنل ہارٹی کلچر ایکسپو کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے جس کی میزبانی وزیراعظم لی کی چیانگ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے گذشتہ روز بیجنگ میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے چین China کے وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی پامالیوں اور لاک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔ عمران خان Imran Khan نے کہا کہ بھارتی Indian ظلم و ستم ختم کروانے اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے عالمی برادری فوری اپنا کردار ا دا کرے۔

چین China کے وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ General Qamar Javeed Bajwa ، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ اور دیگر وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔

ملاقات کے بعد معاشی و اقتصادی شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان Imran Khan سے چینی سرمایہ کاروں اور بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے بھی الگ الگ ملاقات کی اور پاکستان Pakistan میں سرمایہ کاری کے حوالے تبادلہ خیال کیا۔

 10