ایف اے ٹی ایف کی شرط: ریئل اسٹیٹ کاروبار کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ

08 اکتوبر 2019

FATF Condition: Decision to Document the Real Estate Business

حکومت پاکستان Pakistan نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کی تیاری کرلی اور ریئل سٹیٹ شعبے میں کالا دھن روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اعلی سرکاری ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر وفاقی ادارے اور محکمے رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام میں تعاون کریں گے، ریگولیٹری اتھارٹی رئیل سٹیٹ کاروبار کو دستاویز بنائے گی، ریئل سٹیٹ کا کاروبار کرنے والوں کیلئے اتھارٹی میں رجسٹریشن ضروری ہو گی۔

ذرائع کے مطابق سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن نے اتھارٹی کے قیام کا مسودہ تیار کرلیا اور امکان ہے کہ منظوری کے لیے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کے معاملات ریگولیٹری اتھارٹی کے دائرہ میں شامل نہیں ہوں گے۔

 23