وزیراعظم کی کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان،کون سے وزیر گھر جانے والے اور کون آنے والے جانئے

30 ستمبر 2019

Asad Umar returns to Cabinet, Fawad Chaudhry likely to change again

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان Pakistan تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی نے وزراء کے رویے کی شکایت کی تھی اور ایک رکن قومی اسمبلی آبدیدہ ہوکر اجلاس چھوڑ کر جانے لگے تھے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے رکن قومی اسمبلی ارباب عامر کو اجلاس سے جانے سے روکتے ہوئے وزراء کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد کابینہ میں 8 سے 10 وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ شفقت محمود کو وفاقی وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے جبکہ علی محمد خان کو وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت وزیرداخلہ کا قلمدان بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے پاس ہے، ان کی تعیناتی پر اپوزیشن کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداور زبیدہ جلال کو وزیر تعلیم بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وزیراعظم کا ترجمان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو ندیم افضل چن کی جگہ پر عہدہ دیا جائے گا، سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم وہ مشیر کی بجائے سینیٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی کابینہ میں واپسی کا امکان ہے اور انہیں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم بنائے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد اسد عمر وفاقی کابینہ میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے شامل تھے لیکن 18 اپریل کو اچانک وہ عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے تھے اور انہیں وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے توانائی کی وزرات دینے کا کہا تھا لیکن اسد عمر نے کابینہ میں نہ رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس وقت اسد عمر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراطلاعات اور موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی ایک بار پھر وزارت تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، اس سے قبل ان کے پاس وزرات اطلاعات و نشریات کا قلمدان تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو وزیر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹے میں آئی جی پنجاب کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لے کر کئی بار وزراء کے قلمدان تبدیل کرچکے ہیں۔

 104