احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کے دوران مریم نواز Maryam Nawaz کی تاریخ پیدائش زیر بحث رہی۔

25 ستمبر 2019

Date of birth of Maryam Nawaz in accountability court

احتساب عدالت میں چوہدری شوگر ملز کیس کے دوران مریم نواز Maryam Nawaz کی تاریخ پیدائش زیر بحث رہی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز Maryam Nawaz اور ان کے کزن یوسف عباس کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان کی سربراہی میں ہوئی۔

دوران سماعت نیب حکام کی جانب سے مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

نیب کی جانب سے تفتیشی افسر حافظ اسد اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس سے چوہدری شوگر ملز کیس میں مزید تفتش درکار ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ دوران تفتیش مریم صفدر اور یوسف عباس کے خاندان کی جائیداد کی تقسیم کے معاہدے کا انکشاف ہوا ہے، چوہدری شوگر ملز کے 1 کروڑ 45 لاکھ 58 ہزار 96 شیئرز تقسیم ہوئے۔

نیب حکام نے بتایا کہ شیئرز نواز شریف، شہباز شریف، عباس شریف، بہن کوثر اور والدہ شمیم بیگم میں تقسیم ہوئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایس ای سی پی ریکارڈ کے مطابق 2008 میں 2 کروڑ 62 لاکھ شیئرز چوہدری شوگر ملز کے تھے لیکن دوران تفتیش 1 کروڑ 16 لاکھ 96 ہزار شیئرز کا فرق آیا ہے۔

پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز 2015 میں گوجرہ سے رحیم یار خان منتقل کی گئی، چوہدری شوگر ملز کی منتقلی کے دوران ڈیڑھ ارب روپے لگائے گئے، شوگر ملز منتقلی کے لیے خرچ ہونے والی رقم کے ذرائع آمدن کا بھی تعین کرنا باقی ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 3 غیر ملکیوں نے 2008 میں مریم کے نام پر شیئرز بھجوائے جب کہ 48 لاکھ ڈالرز یوسف عباس کو ٹیلی گرافک ٹرانسفر کئے گئے۔

تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ چوہدری شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈز کو فائدہ پہنچانے کے لیے رقم منتقل کی گئی۔

جج کے استفسار پر مریم نواز Maryam Nawaz نے اپنی تاریخ پیدائش بتا دی

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مریم نواز Maryam Nawaz کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟

نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ مریم نواز Maryam Nawaz کی پیدائش کا سال 1973 ہے مگر تاریخ کا علم نہیں۔

اس موقع پر مریم نواز Maryam Nawaz نے بتایا کہ میری تاریخ پیدائش 28 اکتوبر 1973 ہے۔

مریم نواز Maryam Nawaz کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے دونوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مریم نواز Maryam Nawaz اور یوسف عباس کو 9 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 18