پاکستان Pakistan کا ایل او سی پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کو مضبوط کرنیکا مطالبہ

11 ستمبر 2019

Maleeha Lodhi

پاکستان Pakistan نے ایل او سی پر اقوام متحدہ کے نگران مشن کو مضبوط کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں امن مشنز پر مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا یو این مشن کو بھارتی Indian خلاف ورزیوں کی سخت نگرانی کرنی چاہیے، 5 اگست کے بعد اقوام متحدہ نگران مشن کا کردار مزید اہم ہوگیا، سلامتی کونسل کو نگران مشن کی رپورٹنگ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ کرنا چاہیے، اقوام متحدہ نگران مشن کے میزبان کی حیثیت سے پاکستان Pakistan ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

 56