پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian صدر کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

07 ستمبر 2019

Indian Sadar ko fazai hadood sy guzarne sy pakistan ne ruk diya

پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت India نے گزشتہ 34 روز سے کشمیریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں بربریت اور ظلم ہو رہا ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت India ٹس سے مس نہیں ہو رہا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی Indian صدر نے آئس لینڈ جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی لیکن مقبوضہ کشمیر کے موجودہ حالات میں بھارتی Indian قیادت کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی Indian جنونیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان Pakistan نے یہ فیصلہ کیا، وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے فیصلے کی منظوری بھی دیدی ہے۔

 39