بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری، بلوچستان Balochistan اور سندھ کے کوٹے پر تمام آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ

07 ستمبر 2019

Balochistan and Sindh give Job Opportunity

سندھ اور بلوچستان Balochistan کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، وفاقی حکومت نے بلوچستان Balochistan اور سندھ کے کوٹے پر خالی تمام آسامیاں پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو خالی آسامیاں پر کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تمام وزارتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ اور بلوچستان Balochistan کے لیے مخصوص نشستوں پر بھرتیوں کا عمل تیز کیا جائے اور وزارتوں کے ذیلی اداروں میں صوبائی کوٹے پر بھرتیوں کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ ریکروٹمنٹ رولز کے تحت مروجہ طریقہ کار کے مطابق سندھ اور بلوچستان Balochistan کے کوٹے کی خالی آسامیاں پر کی جائیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے مطابق کوٹے پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے یا نہیں؟

تمام وزارتوں کو اس بات کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان Balochistan کے کوٹے پر بھرتی ہونے والوں سے ڈومیسائل کی جانچ پڑتال بھی کی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بلوچستان Balochistan کے کوٹے والے کے پاس متعلقہ صوبے کا ڈومیسائل موجودہ ہو۔

 25