بھارت India کا چاند پر اترنے کا مشن پھر فیل، ’چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا‘

07 ستمبر 2019

Bharat ka Chand ka Mission nakaam

بھارت India کی چاند پر اترنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی اور خلائی مشن کا رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا جس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی narendra modi مایوس ہوکر خلائی مرکز سے چلے گئے۔

بھارت India کے خلائی مشن چندریان ٹو سے موصول ہونے والے سگنل چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ منقطع ہوگئے۔

بھارتی Indian اسپیس ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ وکرم لینڈر معمول کے مطابق مشن پر رواں دواں تھا لیکن چاند کی سطح سے 2.1 کلومیٹر کے فاصلے پر رابطہ منقطع ہوگیا ، اس سلسلے میں ڈیٹا کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

چاند پر لینڈنگ کا منظر دیکھنے کے لیے بھارتی Indian وزیراعظم مودی بھی اسپیس ایجنسی کے ہیڈ کوارٹرمیں تھے ، جب انہیں بتایا گیا کہ سگنل منقطع ہوگیا ہے تو مودی مایوس ہوکر وہاں سے چلے گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت India کا چاند مشن بظاہر ناکام ہوگیا ہے، وہ چاند کے قطب جنوبی پر لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بننا چاہتا تھا۔ اس سے قبل 2008 میں بھی بھارت India کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا جب کہ امریکا، روس Russia اور چین China چاند کی سطح پر کامیاب لینڈنگ کرچکے ہیں ۔

فواد چوہدری کا بھارت India پر بھرپور طنز

بھارت India کے چاند مشن کی ناکامی پر وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے طنز کے تیر برسا دیے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مودی سیٹلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے وہ سیاست دان نہیں خلا نورد ہوں، غریب عوام کے 900 کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو مودی سے جواب طلب کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارتی Indian ٹرول انہیں دھمکا رہے ہیں جیسے بھارتی Indian چاند مشن کو انہوں نے ناکام بنایا ہے، کیا ہم نےکہا تھا کہ ان نالائقوں پر 900 کروڑ لگاؤ ؟ اب صبر کرو اور سونے کی کوشش کرو۔

فوادچوہدری نے کہا کہ جو کام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتے، چاند کے بجائے کھلونا ممبئی میں اتر گیا۔

خلائی مرکز سے مودی کے مایوس ہو کر چلے جانے پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ یہ لمحہ نہیں دیکھ سکے جس پر انھیں افسوس ہے ۔

 50