عبدالقادر کی وفات نے مجھے ایک دوست سے محروم کردیا ، عمران خان

07 ستمبر 2019

Abdul Qadir ki wafat ne mjhy ak dost sy mehroom kar diya

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے مایہ ناز کرکٹرعبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے کہا کہ عبدالقادر کی وفات سے پاکستان Pakistan ایک عظیم کرکٹر سے محروم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر نے دنیا بھر میں وطن کا نام روشن کیا، عبدالقادر کی وفات نے مجھے ایک دوست سے محروم کردیا ہے جس کا دلی صدمہ ہے۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر 63 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ عبدالقادر کے داماد کرکٹر عمر اکمل کے بھائی کامران اکمل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق کرکٹر عبدالقادر کو دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔

عبد القادر 15 ستمبر 1955 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 67 ٹیسٹ اور 104 ایک روزہ میچوں میں پاکستان Pakistan کی نمائندگی کی اور بالترتیب 236 اور 132 وکٹیں حاصل کیں۔

عبدالقادر وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے بے تکلف دوستوں میں سے ایک تھے اور دور جدید میں اس فن کو زندہ کرنے میں ان کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا۔

عبدالقادر نے اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ عمران خان Imran Khan کے زیر قیادت کھیلتے ہوئے ہی دی اور عمران خان Imran Khan عبدالقادر پر خاصہ انحصار کرتے تھے۔

موجودہ وزیراعظم اور پاکستان Pakistan کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان Imran Khan کے ہمراہ عبدالقادر کی تباہ کن بولنگ 29 اکتوبر 1986 کو ویسٹ انڈیز کیخلاف دیکھنے کو ملی تھی۔

پاکستان Pakistan نے اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو چوتھی اننگز میں صرف 53 رنز پر ڈھیر کردیا تھا اور میچ 186 رنز سے جیت لیا تھا۔

ویسٹ انڈیز ان دنوں ناقابل شکست ٹیم سمجھی جاتی تھی اور پاکستان Pakistan کی اس فتح کو اس دور کی بڑی فتح سمجھا جاتا ہے۔

 26