ملنگا کی تباہ کن بولنگ، 4 گیندوں پر 4 کیویز کا شکار کرلیا

07 ستمبر 2019

Malinga take 4 wickets in a row

سری لنکن فاسٹ بولر لستھ ملنگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کے ساتھ ساتھ ہارا ہوا میچ اپنی ٹیم کو جتوا دیا۔

ملنگا نے پالے کیلے اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف 6 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی 20 کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

سری لنکن بولر نے چند روز قبل پاکستان Pakistan کے جارح مزاج سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا 98 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا تاہم آج ہونے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو ان کا 100 واں شکار بنے۔

اس میچ میں لستھ ملنگا نے ہیٹ ٹرک بھی کی اور 4 گیندوں پر 4 کیوی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ملنگا نے 2007 میں ایک روزہ میچ میں بھی 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

ملنگا نے اپنے دوسرے اوور کی تیسری گیند پر کولن منرو، چوتھی پر رتھرفورڈ، پانچویں پر گرینڈ ہوم اور آخری گیند پر روس Russia ٹیلر کو آؤٹ کیا۔

 16