پی سی بی ‏مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دوران معاوضہ نہیں دے گا

06 ستمبر 2019

PSL kay doran PCB Misbah ko salary ni de ga

پہلے تو یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ اب پی سی بی مفادات کے تصادم کی وجہ سے پاکستان Pakistan ٹیم سے وابستہ اسٹاف کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے گا لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

بورڈ سے معاہدے سے قبل مصباح الحق کا پی ایس ایل کی ایک فرنچائز سے معاہدہ ہو چکا تھا، بورڈ نے اپنی نئی پالیسی کا کوئی اعلان نہ کیا بلکہ یہ کہا کہ پالیسی کو ریویو کیا گیا ہے اور فیصلہ کیا کہ مصباح الحق کوچنگ کا اتنا تجربہ نہیں ہے اس لئے انہیں ایکسپوژر دینے کے لئے پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مصباح الحق کو پی ایس ایل کے دوران بورڈ کسی قسم کا کوئی معاوضہ نہیں دے گا جب کہ ماضی میں مکی آرتھر کو بھی پی ایس ایل کے دوران بورڈ پیسہ نہیں دیتا تھا۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کے معاہدےکی شقیں مکی آرتھر سے مختلف نہیں ہیں اس لیے مصباح کو بھی لیگ سے پہلے پانچ دن سے لے کر لیگ کے بعد دو دن تک پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ معاوضہ نہیں دے گا، وہ اپنی فرنچائز سے معاہدے کے مطابق معاوضہ لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بورڈ مصباح الحق کو بھی مکی آرتھر جتنا معاوضہ دے رہا ہے جو کہ لگ بھگ 30 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

‏پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل سابق کپتان مصباح الحق کو ایک با اختیار شخص بنا دیا، ٹیسٹ میں پاکستان Pakistan کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ تو بنایا ہی گیا انہیں چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئی ہیں، ان کے ساتھ وقار یونس کو بولنگ کوچ رکھا گیا ہے۔

 58