مصباح کو دو عہدے دینے پرمیانداد کو تحفظات

06 ستمبر 2019

Misbah ko 2 ohdy ni deny chahye Javed Miandad

ماضی کےعظیم کھلاڑی اور کوچ جاوید میاںداد کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کو دو عہدے دینا درست نہیں ہے، مصباح کو پہلے تجربہ دیں پھر جو دینا ہے وہ دیں۔

کراچی یونیورسٹی میں میڈیا سے بات چیت میں میاںداد نے کہا کہ بیرون ملک سے لوگ لاکر فیصلے کرائے جا رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ پی سی بی کا احتساب کیا جائے۔

انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک فوج Pakistan Army سمیت تمام اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہماری فوج سے پوری دنیا گھبرائی ہوئی ہے، پاکستانی قوم ایک ہو گئی ہے اور بچہ بچہ کشمیر کے ساتھ ہے۔

 28