برطانوی اخبار اور شہبازشریف کے وکلا مصالحت میں ناکام، مقدمہ عدالت میں چلے گا

26 اگست 2019

Daily mail and Shehbaz sharif case

لندن: ڈیلی میل ومیل آن لائن کے خلاف شہباز شریف Shehbaz Sharif کے ہتک عزت کے مقدمے میں دونوں فریق اپنے وکلا کے ذریعے عدالت سے باہر مصالحت میں ناکام ہوگئے جس کے بعد اب دونوں کے درمیان مقدمے کا فیصلہ اب عدالت میں ہوگا۔

ڈیلی میل نے صحافی ڈیوڈ روز کی خبر پر جس میں شہباز شریف Shehbaz Sharif پر 2005 کے زلزلہ زدگان کے فنڈ میں خورد برد کاالزام عائد کیا گیا تھا، اب تک اس پر کوئی تبصرہ شائع نہیں کیاہے لیکن ڈیوڈ روز نے ٹوئٹر پر اپنی خبر کا دفاع کیاہے۔

شہباز شریف Shehbaz Sharif نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیاہے کہ برطانوی اخبار کے پبلشر نے ہتک عزت کے دعوے سے قبل بھیجے گئے قانونی نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کاکہناہے کہ ڈیلی میل نے گزشتہ ماہ کہاتھا کہ وہ 22اگست یا اس سے قبل ہمارے قانونی نوٹس کا جواب دے گا جب کہ صحافی ڈیوڈ روز نے17 اگست کو ٹوئٹ کیاتھا کہ وہ جلد ہی جواب دیں گے لیکن ہمارے وکلا کو ابھی تک ڈیلی میل کی جانب سے ان کے دفاع میں میرے خلاف کوئی موثر جواب نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے کہاتھا کہ مجھے جلد از جلد جواب ملے گا لیکن یہ نہیں بتایا کہ یہ جواب کب ملے گا۔

ڈیلی میل کے ایک ذریعے نے بتایا ہے کہ ادارے کو شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکلا کی جانب سے 2 خطوط ملے ہیں اور ان کے وکلا جواب تیار کررہے ہیں۔

نیوز سے بات کرتے ہوئے ڈیوڈ روز نے اپنی خبر کادفاع کیا اور کہاکہ میل گروپ نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کےخط کاجواب دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکلا کوکئی روز قبل ہی جواب دے دیا تھا غالباً وہ انھیں بتانا بھول گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کومسترد کرتے ہیں کہ ہماری خبر جیسا کہ بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ جعلی اور من گھڑت تھی، ڈیوڈ روز نے کہاکہ شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکلا یہی نہیں بتاسکے کہ انھیں اس خبر کے کس حصے پر اختلاف ہے۔

شہباز شریف Shehbaz Sharif کے وکلا کی ٹیم کا کہناہے کہ ڈیلی میل نے پہلے خط میں مزید وقت طلب کرنے کے بعد کوئی جواب نہیں دیا، جب ان سے سوال کیاگیا کہ کیا ڈیلی میل کو یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کو خبر کے کس حصے پراعتراض ہے، تو شہباز شریف Shehbaz Sharif کی قانونی ٹیم نے بتایا کہ ہتک عزت کی 12 مثالیں دی گئی ہیں جو غلط ،توہین آمیز اور بے بنیاد ہیں۔

ڈیلی میل نے الزام عاید کیاتھا کہ شہباز شریف Shehbaz Sharif اور ان کی فیملی نے پاکستان Pakistan کو زلزلہ زدگان کی امداد اور تعمیر نو اتھارٹی کو دی جانے والی برطانوی ٹیکس دہندگان سے حاصل کی گئی رقم سے دی گئی امداد چرائی تھی، یہ اتھارٹی 2005 میں پاکستان Pakistan کے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے قائم کیا گیا تھا ڈی ایف آئی ڈی نے میل آن سنڈے کے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ اس رقم کو خورد برد کیاگیا اور شہباز شریف Shehbaz Sharif اور ان کی فیملی نے اس کی لانڈرنگ کی ڈی ایف آئی ڈی نے اس تاثر کی تردید کی تھی کہ برطانیہ کے ٹیکس دہندگان کی زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے دی جانے والی رقم چرائی گئی تھی۔

ڈی ایف آئی ڈی نے کہاتھا کہ ہمارے انتہائی قوی سسٹم کے تحت برطانوی ٹیکس دہندگان کی رقم کو فراڈ سے محفوظ رکھاجاتاہے ،ایک بیان میں ڈی ایف آئی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ اس دور میں ایرا کو دی جانے مالی امداد کی ادائیگی نتائج کی بنیاد پر تھی اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم نے رقم متعلقہ کام کی تکمیل کے بعد ادا کی، جس میں بنیادی طورپر اسکولوں کی تعمیر شامل تھی یہ کام مکمل کیاگیا ،اس کام کا آڈٹ کرایا اور تصدیق کی گئی۔

 48