500ارب اثاثے ثابت ہو جائیں تو سیاست چھوڑ دونگا،خورشید شاہ

08 اگست 2019

500 Arab sabit ho gaye to siasat chor jao ga Khursheed Shah

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشید شاہ Khursheed Shah نے کہا ہے کہ 500 ارب روپے کے اثاثہ جات اور 105 بینک اکائونٹس کی خبر من گھڑت اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، یہ الزام ایک فیصد بھی ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ تحقیقات کے بغیر جھوٹی خبریں پھیلانا موجودہ حکومت کا وتیرہ بن چکا ہے ،ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ا گر کسی بھی سطح پر ان الزامات کی غیر جانبدارانہ انکوائری ہو ئی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، احتساب کے نام پر جھوٹ بولا جارہا ہے اور پگڑیاں اچھالی جارہی ہیں ۔ انہوں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائے اورحقائق عوام کے سامنے لائے ۔ دوسری طرف اس سلسلے میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ Khursheed Shah کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات جاری ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کی کتنی جائیداد ہے اوران کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کیا ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر عدالت کو آگاہ کر دیاجائے گا۔

 17