نیب نے مریم نواز Maryam Nawaz کو تحویل میں لے لیا

08 اگست 2019

NAB ne Maryam Nawaz ko girftar kar liya

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز Maryam Nawaz کو کوٹ لکھپت جیل کے احاطے سے تحویل میں لے لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز Maryam Nawaz اپنے والد سابق وزیراعظم نواز شریف Nawaz Sharif سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت پہنچیں تھیں جہاں سے نیب اہلکاروں نے انہیں حراست میں لیا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز Maryam Nawaz کو چوہدری شوگر ملز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز Maryam Nawaz 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، جس پر انہیں آج نیب نے طلب کر رکھا تھا۔

 18