سری لنکا کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں

08 اگست 2019

Siri Lanka in Pakistan played Test

لاہور: پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دے دیں۔

پاکستان Pakistan کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد بھی پاکستان Pakistan میں موجود ہے۔

سیکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان Pakistan بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان Pakistan آئے گی۔

سری لنکن سیکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب کے سیکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

 50