پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

08 اگست 2019

Bharti High Commissioner ko Pakistan chorny ka hukam

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی سربراہی میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں لیے جانے والے فیصلے کے تناظر میں پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پاکستان Pakistan میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلالے۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان Pakistan نے بھارتی Indian حکومت کو اس بات سے بھی آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان Pakistan اپنے ہائی کشمنر کو بھارت India نہیں بھیجے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت India کے ساتھ سفارتی تعلقات کو ڈاون گریڈ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی Indian ہائی کمشنر کی جگہ ڈپٹی ہائی کمشنر یہاں رکھا جائے گا۔

قومی سلامتی کمیٹی نے مسئلہ کشمیر Kashmir Issue کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں لے جانے، بھارت India کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور تجارتی تعلقات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان Imran Khan کی زیر صدارت ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال غور کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan نے مسلح افواج کو چوکنا رہنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ بھارت India نے 5 اگست ک و راجیہ سبھا میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی اور ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے زیرِ انتظام دو حصوں یعنی (UNION TERRITORIES) میں تقسیم کردیا تھا جس کے تحت پہلا حصہ لداخ جبکہ دوسرا جموں اور کشمیر پر مشتمل ہوگا۔

آرٹیکل 370 کیا ہے؟

بھارتی Indian آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے۔

آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے، اسے برقرار رکھنے، اپنا پرچم رکھنے اور دفاع، خارجہ و مواصلات کے علاوہ تمام معاملات میں آزادی دیتا ہے۔

بھارتی Indian آئین کی جو دفعات و قوانین دیگر ریاستوں پر لاگو ہوتے ہیں وہ اس دفعہ کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر پر نافذ نہیں کیے جا سکتے۔

بھارتی Indian آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت کسی بھی دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں جگہ خرید سکتا ہے۔

 44