آنسوؤں سے ہوشیار

قلم کمان - حامد میر

08 اگست 2019

Aanson sy hoshyar

وہ روتا پھرتا ہے۔ کہتا ہے مجھ سے دھوکہ ہو گیا۔ خود کو مظلوم ثابت کرنے کیلئے آنسو بھی بہا رہا ہے لیکن ان آنسوئوں کے پیچھے دھوکے کی ایک لمبی کہانی چھپی ہوئی ہے اور یہ دھوکہ نمائشی آنسو بہانے والے اس شخص کے خاندان نے خود اپنی قوم کے ساتھ کیا۔ اس شخص کا نام ہے فاروق عبداللہ، جو مقبوضہ جموں و کشمیر Kashmir کا تین مرتبہ وزیراعلیٰ رہا۔ جب سے بھارت India میں نریندر مودی narendra modi کی حکومت نے اپنے ہی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دفعہ 370اور 35اے ختم کرتے ہوئے مقبوضہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو ختم کیا ہے تو فاروق عبداللہ اور اس کا بیٹا عمر عبداللہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کشمیریوں کے ساتھ بڑا ظلم ہو گیا ہے۔ سچی بات تو یہ ہے کہ کشمیریوں کی اکثریت نے کبھی دفعہ 370کو تسلیم ہی نہیں کیا تھا کیونکہ اس کے ذریعہ فاروق عبداللہ کے باپ شیخ محمدعبداللہ نے مقبوضہ ریاست اور بھارت India کے درمیان ایک ناجائز تعلق قائم کیا تھا، جس کا مقصد صرف اور صرف ریاست پر اپنے ذاتی اقتدار کو قائم رکھنا تھا۔ دفعہ 370دراصل بھارت India کے وزیراعظم جواہر لعل نہرو اور شیخ عبداللہ کے درمیان ایک معاہدہ تھا۔ شیخ عبداللہ نے کشمیریوں کو راضی رکھنے کے لئے 35اے بھی آئین میں شامل کرائی اور غیر ریاستی افراد کی طرف سے ریاست میں جائیداد خریدنے کا راستہ بند کر دیا۔ 370اور 35اے کا خاتمہ دراصل بھارتی Indian ریاست کی طرف سے ان کشمیریوں کے ساتھ دھوکہ ہے جو بھارتی Indian ریاست کے وعدوں پر اعتبار کر کے بھارتی Indian آئین کے تحت حلف اٹھا کر اپنی قوم سے غداری کرتے رہے۔ شیخ محمد عبداللہ کو بانیٔ پاکستان Pakistan قائداعظمؒ محمد علی جناح نے اپنی قوم کے ساتھ دھوکہ کرنے سے منع کیا لیکن اُس نے قائداعظمؒ کی بات نہ سنی اور نہرو کے ساتھ ملی بھگت کر کے کشمیریوں کو بھارت India کا غلام بنا دیا۔ تاریخ نے قائداعظمؒ کو بار بار سچا اور شیخ محمد عبداللہ کو بار بار جھوٹا ثابت کیا۔ آج جب بھارت India نے بطور ریاست اپنے آپ کو بھی جھوٹا اور دغا باز ثابت کر دیا ہے تو شیخ محمد عبداللہ اور اُس کے خاندان کا اصل کردار سامنے لانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس خاندان نے صرف کشمیریوں کو نہیں بلکہ پاکستان Pakistan کو بھی دھوکہ دیا۔

شیخ محمد عبداللہ نے اپنی سوانح حیات ’’آتش چنار‘‘ میں علامہ اقبالؒ کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر تو کیا ہے لیکن قائداعظمؒ کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کی اصل کہانی نہیں لکھی۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ کشمیریوں کی حالیہ تحریک آزادی کا باقاعدہ آغاز علامہ اقبالؒ نے 1931میں کیا تھا۔ 13جولائی 1931کو سرینگر میں مسلمانوں کی شہادت پر پہلا احتجاجی جلسہ اور جلوس علامہ اقبالؒ کی زیرِ قیادت 14اگست 1931کو باغ بیرون موچی دروازہ لاہور میں منعقد ہوا۔ اس جلسے جلوس نے کشمیری مسلمانوں کو ہمت و حوصلہ دیا اور 1932میں آل جموں و کشمیر Kashmir مسلم کانفرنس معرض وجود میں آئی، جس کا مقصد ریاست سے ڈوگرہ راج ختم کر کے برٹش انڈیا سے الحاق کرنا تھا۔ یہ پہلو انتہائی قابل غور ہے کہ 1933میں شیخ محمد عبداللہ کی شادی اکبر جہاں نامی ایک خاتون سے ہوئی جو ایک برطانوی جاسوس لارنس آف عریبیہ کی سابقہ بیوی قرار دی جاتی ہے۔ اکبر جہاں کا باپ ہیری نیڈوز لاہور اور سرینگر میں نیڈوز ہوٹل کا مالک تھا۔ لاہور کے نیڈوز ہوٹل کی جگہ اب آواری ہوٹل بن چکا ہے۔ اسی ہوٹل میں ٹی ای لارنس آ کر ٹھہرا کرتا تھا اور کرم شاہ کے نام سے افغانستان Afghanistan کے امیر امان اللہ خان کی حکومت کے خلاف سازش کر رہا تھا۔ یہیں پر اس کی ملاقات اکبر جہاں سے ہوئی اور دونوں نے شادی کر لی۔ جب کلکتہ کے ایک اخبار ’’لبرٹی‘‘ نے لارنس آف عریبیہ کا بھانڈا پھوڑ دیا تو وہ واپس بھاگ گیا اور جاتے جاتے اکبر جہاں نے اُس سے طلاق لے لی۔ اکبر جہاں کی شیخ عبداللہ سے شادی ہوئی تو موصوف کے خیالات بدل گئے اور 1939میں انہوں نے مسلم کانفرنس چھوڑ کر نیشنل کانفرنس بنا لی۔ 1944میں قائداعظمؒ سرینگر گئے تو مسلم کانفرنس نے اُن کے لئے استقبالیے کا اہتمام کیا۔ شیخ عبداللہ نے قائداعظمؒ کو نیشنل کانفرنس کے استقبالیے میں بھی شرکت کی دعوت دیدی۔ قائداعظمؒ نے دونوں کی دعوت قبول کر لی لیکن شیخ عبداللہ کو ذاتی ملاقات میں سمجھایا کہ وہ کانگریس سے دور رہے اور تحریک پاکستان Pakistan کا حصہ بن جائے۔ بقول کے ایچ خورشید ایک ملاقات میں قائداعظمؒ نے شیخ عبداللہ کو کہا کہ ’’عبداللہ تم دھوکہ کھائو گے، باز آ جائو اور مسلم کانفرنس کا ساتھ دو‘‘۔ اس مشورے پر شیخ عبداللہ چیخ اُٹھا اور اُس نے بیان دیا کہ ’’یہ جو باہر سے لوگ آتے ہیں اُنہیں کشمیر کی سیاست میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں، مسٹر جناح کو چاہئے کہ وہ کشمیر سے واپس چلے جائیں‘‘۔

جب پاکستان Pakistan بن گیا تو قائداعظمؒ نے شیخ عبداللہ کے پاس ڈاکٹر محمد دین تاثیر اور سردار شوکت حیات سمیت کئی نمائندے بھیجے لیکن شیخ عبداللہ ان سب سے بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا رہا۔ اُس نے سردار شوکت حیات کو گرفتاری کی دھمکی دیدی اور کہا کہ میں تمہیں ایک خود مختار ریاست بنا کر دکھائوں گا۔ جب مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت India کے ساتھ الحاق کی ایک نام نہاد دستاویز پر دستخط کر دیئے تو شیخ عبداللہ کی پوزیشن کمزور ہو گئی لیکن اُس نے نہرو کے ساتھ مل کر ریاست کے اقتدار پر قبضہ کر لیا۔ وہ اپنا اقتدار قائم رکھنے کے لئے نہرو کو یہ تاثر دیتا تھا کہ پاکستانی حکومت اُس کے ساتھ رابطے کر رہی ہے۔ 1952میں اُس نے نہرو کے ساتھ معاہدہ دہلی پر دستخط کئے اور یوں آئین کی دفعہ 370کے تحت ریاست جموں و کشمیر Kashmir کو اپنا علیحدہ پرچم رکھنے کی اجازت مل گئی۔ اس دوران شیخ محمد عبداللہ نے کچھ مزید اختیارات مانگے تو نہرو نے موصوف کو برطرف کر کے جیل میں بند کر دیا۔ جیل سے شیخ محمد عبداللہ نے پاکستانی حکومت کو خط لکھا کہ اُسے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے تو وہ پاکستان Pakistan کے حق میں فیصلہ دیدے گا۔ اس بلیک میلنگ کی وجہ سے جنوری 1958میں اُسے رہا کیا گیا لیکن اپریل 1958میں دوبارہ گرفتار کر کے اُس پر بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا جس میں چار پاکستانیوں کو بھی شریک جرم بنایا گیا۔ شیخ عبداللہ بھارت India کو پاکستان Pakistan کے نام پر بلیک میل کرتا رہا اور کشمیریوں کے سامنے آزادی کا ہیرو بنتا رہا اور پھر 1974میں اندرا گاندھی کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد دوبارہ وزیراعلیٰ بن گیا۔ 1982میں دنیا سے رخصت ہوا تو اُس کا بیٹا فاروق عبداللہ وزیراعلیٰ بن گیا۔ فاروق عبداللہ نے بھی ایک برطانوی خاتون سے شادی کی۔ فاروق عبداللہ کے بعد اُس کا بیٹا عمر عبداللہ مقبوضہ ریاست کا وزیراعلیٰ بن گیا۔ آج یہ خاندان اپنی آنکھوں میں آنسو لا کر دُہائی دے رہا ہے کہ بھارت India سرکار نے ان کے ساتھ دھوکہ کر دیا جبکہ سچائی یہ ہے کہ اس خاندان نے اپنی قوم کے ساتھ دھوکہ کیا۔ اگر 1947میں شیخ عبداللہ اقتدار کی ہوس میں نہرو کا ساتھ نہ دیتا تو آج کشمیر آزاد ہوتا۔ وقت اور حالات نے ثابت کیا کہ سید علی گیلانی، یاسین ملک، میر واعظ عمر فاروق، آسیہ اندرابی، شبیر شاہ اور دیگر حریت پسند رہنما ٹھیک تھے اور فاروق عبداللہ جیسے لوگ غلط تھے، جو آج بھی بھارتی Indian آئین کے وفادار ہیں۔ فاروق عبداللہ کی رسوائی دراصل بھارت India نواز کشمیریوں کی رسوائی ہے۔ دفعہ 370کا خاتمہ کشمیر کی تحریک آزادی کو مضبوط اور بھارتی Indian ریاست کو کمزور کرے گا۔ مودی بھارت India کا گوربا چوف ثابت ہو گا۔

 168