واشنگٹن کا جلسہ

کٹہرا - خالد مسعود خان

25 جولائی 2019

Washington ka Jalsa

پوری کوشش کرتا ہوں کہ سفر کے دوران بھی کالم طے شدہ دنوں کے حساب سے لکھوں‘ مگر آپ کو پتا ہے کہ انسان کے ارادے سے تکمیل کے درمیان کیا کیا رکاوٹیں‘ مجبوریاں اور خود ارادے کی بے بسی سب کچھ ملیا میٹ کر کے رکھ دیتی ہے ۔سو‘ میرے ساتھ بھی یہی ہوتا ہے۔ پاکستان Pakistan سے باہمی وقت کا فرق ایک اور مجبوری۔ دن بھر کی مصروفیات اور سفر کے بعد تھوڑا سکون ملے تو پتا چلتا ہے کہ کالم بھیجنے کا وقت گزر چکا ہے اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب سستی‘ کاہلی اور تھکاوٹ ہر چیز‘ ہر ارادے اور ہر کوشش پر حاوی ہو جاتی ہے۔ علی الصبح اٹھ کر کالم لکھنے اور بھیجنے کا ارادہ کرتا ہوں ‘مگر انسان کو بھلا ارادے پر ہمیشہ فتح کب نصیب ہوئی ہے۔ جناب علی المرتضیٰؓ کا قول یاد بھی آتا ہے اور ہم جیسے کم حوصلہ اور کمزور ارادے والوں کو تسلی بھی دیتا ہے کہ ''میں نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اپنے اللہ کی ذات کو پہچانا‘‘۔

واشنگٹن ڈی سی میں عمران خان Imran Khan کا جلسہ کیسا تھا؟ اس کے تین بنیادی فریق ہیں‘ جو اس پر اظہار رائے کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی PTI والے‘ پی ٹی آئی PTI کے مخالفین اور غیر جانبدار حلقے۔ پی ٹی آئی PTI والوں کے بقول‘ جلسہ بے مثال تھا اور تاریخ ساز بھی۔ پی ٹی آئی PTI والوں کے مخالفین کے نزدیک جلسہ تھا تو بڑا‘ مگر اس کے لیے پی ٹی آئی PTI نے امریکہ United States بھر سے اپنے حامی اور ورکرز اکٹھے کیے تھے۔ غیر جانبدار حلقوں کے مطابق ‘بھی یہ جلسہ بہت بڑا‘ شاندار اور بے مثال تھا۔ میرا ذاتی خیال بھی تھا کہ یہ جلسہ بہر حال بہت سے لوگوں کی توقعات کے عین مطابق ‘اور بہت سوں کی توقعات سے بہت بڑھ کر ہوگا اور وہی ہوا۔

میری بومانٹ کے رہائشی (ہوسٹن کا نواحی قصبہ) طاہر جاوید سے ملاقات تو نہیں ہو سکتی‘ لیکن فون پر بڑی تفصیلی بات ہوئی۔ وہ اس جلسے کے لیے بہت ہی پرُ جوش‘ پرُ عزم اور متحرک تھا۔ طاہر جاوید محنت کے بل بوتے پر ترقی کرنے والے سیلف میڈ لوگوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ برسوں ہوئے ایک دن میں اپنے خانیوال والے دوست طاہر کے بومانٹ میں رہائش پذیر بڑے بھائی سرور جاوید کے ہمراہ طاہر جاوید کے گھر بیٹھا تھا اور مختلف موضوعات پر باتوں کا سیشن چل رہا تھا۔ طاہر جاوید سے میری پہلی ملاقات بھائی سرور جاوید کے توسط سے ہوئی تھی۔ دونوں ایک ہی قصبے کے رہائشی تھے۔ کبھی ‘اسی جگہ اعظم سواتی بھی رہتے تھے۔ پھر وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر آ گئے۔ آثار بتاتے ہیں کہ اس ''ہجرت‘‘ کی وجہ پاکستان Pakistan سے محبت تو نہ تھی۔ کوئی مجبوری آن پڑی تھی۔ اب یہ مجبوری کیا تھی؟ طاہر جاوید کو غالباًسارا علم ہے‘ مگر مجال ہے جو دائیں بائیں سے گھما پھرا کر کئے گئے سوالات کے باوجود اس نے اس موضوع پر اپنا پلا پکڑایا ہو۔ وہ بھی بات کو اسی طرح گھما پھرا کر دوسری طرف لے جاتا ہے ‘جس طرح ہم سوال کرتے ہیں۔

اس پہلی ملاقات میں ہی ''کھلے ڈلے‘‘ طاہر جاوید سے میری دوستی ہو گئی۔ نوٹ جمع کرنے کے شوقین طاہر جاوید نے امریکہ United States میں بے تحاشا نوٹ اکٹھے کیے ہیں۔ اس نوٹ جمع کرنے کے شوق سے میری مراد وہی شوق ہے ‘جو بچپن میں بہت سوں کو ہوتا ہے۔ میرا بیٹا بھی دوسرے ممالک کے نوٹ جمع کرتا ہے۔ میں ہر جگہ سے اس کے لیے کرنسی نوٹ لے کر جاتا ہوں‘ جو وہ ایک البم میں سجا لیتا ہے۔ طاہر جاوید کے پاس بھی اس قسم کے نوٹوں کا ایک بہت بڑا خزانہ ہے۔ یہ شوق بتاتا ہے کہ ابھی طاہر جاوید کے اندر کا بچہ سلامت ہے اور بھرپور زندگی کے مزے لے رہا ہے۔ نوٹوں سے یاد آیا‘ پاکستان Pakistan کے معروف اور سینئر صحافی عبدالودود قریشی کے پاس پاکستانی نوٹوں کی بڑی شاندار کلیکشن موجود ہے۔ ہر ڈیزائن کا اور ہر مالیت کا۔ اوپر سے ہر گورنر کے دستخطوں سے جاری شدہ نوٹ ایک علیحدہ ترتیب میں موجود ہیں۔ کم از کم میری نظر سے صرف پاکستانی نوٹوں کی ایسی شاندار کلیکشن نہیں گزری۔ بومانٹ والے طاہر جاوید نے ادھر اُدھر کے ممالک کی کرنسی نوٹوں کے علاوہ ڈالر بھی بہت اکٹھے کیے ہیں اور پاکستان Pakistan کا مسئلہ آن پڑے تو وہ یہ والے نوٹ خرچ بھی کرتا ہے۔

اس کے صحن میں ہونے والی پہلی ملاقات بڑی مزیدار تھی۔ طاہر جاوید بتانے لگا کہ جب وہ امریکہ United States آیا تو ایک سٹور پر بطور ِسیلز مین اسے نوکری مل گئی۔ پہلا دن کائونٹر پر کھڑے ہو کر گزارنے کے بعد آخر میں تھک کر وہ سٹول پر بیٹھ گیا۔ اسی دوران اگلی شفٹ والا گورا آیا تو اس نے اسے بتایا کہ دورانِ ڈیوٹی سٹول یا کرسی پر بیٹھنا یہاں کے طے شدہ اصولوں کے خلاف ہے‘ لہٰذا وہ آئندہ ایسی غلطی نہ کرے۔ طاہر جاوید کہتا ہے کہ میں نے اسی دن تہہ کر لیا کہ یہاں نوکری نہیں کرنی۔ اپنا کام کرنا ہے اور آج وہ امریکہ United States میں رہنے والے خوشحال پاکستانیوں کی صف ِاول میں شمار ہوتا ہے۔ سرگرم ڈیموکریٹ ہے۔ ہلیری کی الیکشن مہم میں ٹیکساس اور اس کی سات آٹھ متصلہ ریاستوں کی الیکشن مہم کا انچارج تھا اور ہلیری کلنٹن کی الیکشن مہم میں غالباً سب سے معروف اور بلند مرتبہ پاکستانی تھا۔ اس سے اس بار محض فون پر بات ہوئی ‘وہ بطورِ پاکستانی شاہ محمود قریشی کی وزیر خارجہ ہونے کے حوالے سے بڑی تعریف کر رہا تھا۔ مجھ سے پوچھنے لگا کہ تمہارا شاہ محمود قریشی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ میں نے کہا کہ وہی ہے‘ جو تمہاری تعریف سے پہلے تھا۔ وہ پوچھنے لگا: اس سے آپ کی کیا مراد ہے؟ میں نے کہا :میرے تعلقات شاہ محمود قریشی سے پہلے بھی کوئی خاص اچھے نہیں‘ بلکہ سچ پوچھیں تو خاصے خراب ہیں۔ آپ اسے کیوں مزید خراب کرنا چاہتے ہیں؟ اللہ جانے طاہر جاوید واقعتاً لا علم تھا یا مزے لے رہا تھا ۔مجھ سے پوچھنے لگا کہ آپ کیونکہ ملتان کے ہیں ‘اس لیے شاہ محمود کی شخصیت کے بارے میں پوچھ رہا ہوں۔ ویسے میں نے امریکہ United States میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ کئی دن‘ بلکہ ایک ماہ سے زیادہ وقت اکٹھے گزارا ہے اور اسے ماضی کے بہت سے پاکستانی وزراء اور خصوصاً بطورِ وزیر خارجہ بہت بہتر پایا ہے۔ میں نے کہا :بطورِ وزیر خارجہ ‘ان کی کارکردگی کے بارے میں آپ درست کہتے ہوں گے‘ مگر بطور ِسیاستدان اور ذاتی معاملات (اس ذاتی سے مراد وہ ذاتی نہیں‘ جس سے ہم لوگ پرائیویٹ زندگی مراد لیتے ہیں‘ اس سے میرا مطلب ان کے لوگوں سے ''معاملات‘‘ ہے) کے حوالے سے نوے فیصد صحافی برادری‘ پی ٹی آئی PTI کی اعلیٰ قیادت اور اسی شرح فیصد سے عام ورکر‘اُن کے بارے میں وہی خیالات رکھتا ہے ‘جو میں رکھتا ہوں۔ اگر‘ یقین نہ آئے تو کسی دن ملتان تشریف لائیں تو دیگ میں سے ایک نوالہ چاول آپ کو چیک کروا دیں گے۔ معاملات کو کسی اور طرف جاتا دیکھ کر طاہر جاوید نے باتوں کا رخ دوسری طرف پھیر دیا۔

مجھے خوب اندازہ تھا کہ واشنگٹن کا جلسہ بہت بڑا ہوگا ‘تاہم میرا خیال تھا کہ دس بارہ ہزار لوگ جمع ہو گئے تو بڑی بات ہوگی ‘لیکن تبھی ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کہنے لگا کہ شرکا کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوگی کہ ہم اس جلسے پر بہت محنت کر رہے ہیں۔ میں نے کہا: ڈاکٹر صاحب! آپ کا پی ٹی آئی PTI سے کیا تعلق ہے؟ وہ کہنے لگے: میرا پی ٹی آئی PTI سے کوئی تعلق نہیں ‘مگر پاکستان Pakistan سے تو ہے۔ عمران خان Imran Khan پاکستان Pakistan کے وزیراعظم ہیں اور امریکہ United States میں ان کی آمد پر ایک شاندار اور متاثر کن جلسے کا اہتمام ہم پاکستانیوں کی دلی خواہش ہے۔ اس کا یہاں ایک بہت مثبت اور اجتماعی پیغام جائے گا۔ بحیثیت ِپاکستانی شہری بھرپور کوشش ہوگی کہ یہ ایک بھرپور اجتماعی مظاہرہ ہو۔ طاہر جاوید اور ڈاکٹر آصف ریاض قدیر جیسے پاکستانی دوستوں کی کاوش‘ محنت اور خواہش رنگ لائی اور واشنگٹن کا جلسہ بھرپور رہا‘ لیکن اس کے بھی تین فریق ہیں؛ عمران خان‘ پی ٹی آئی PTI اور پی ٹی آئی PTI مخالفین۔ پی ٹی آئی PTI والوں کا خود یہی کہنا ہے کہ یہ ہمارا شو تھا اور ہم نے امریکہ United States میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی PTI کے مخالفین بھی اسی بات پر متفق ہیں کہ یہ پی ٹی آئی PTI کا سیاسی جلسہ تھا۔ اور سچی بات یہ ہے کہ عمران خان Imran Khan نے بھی اپنی تقریر کے ذریعے اسے پی ٹی آئی PTI کا جلسہ بنانے کی بھرپور کوشش کی اور الحمد للہ کامیاب بھی ہوئے۔

 141