امریکی صدر کی خواہش ہے کہ عمران خان Imran Khan وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں: وزیرخارجہ

20 جولائی 2019

American Sadar ka kehna hai kay Imran Khan White House visit karen

واشنگٹن: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں۔

شاہ محمود قریشی کا وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے دورہ امریکا کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے درمیان ملاقاتوں کی 2 نشستیں ہوگی، پہلی نشست اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔

وزیر خارجہ کے مطابق امریکی صدر کی خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan کے ورلڈ بینک کے وفد سے بھی مذاکرات ہوں گے، سرکاری مصروفیات کے بعد وزیراعظم کیپٹل ون ارینا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان Pakistan میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، کمیونٹی ایونٹ کے بعد پاکستان Pakistan بزنس سمٹ کے نام سے ایک نشست ہوگی جس میں امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ افراد شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستان Pakistan بزنس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر خارجہ کے مطابق دورہ امریکا میں عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کا ایک بزنس کونسل بھی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان Afghanistan کے ساتھ تعلقات میں نشیب و فراز رہے ہیں، افغانستان Afghanistan کےساتھ تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل میں پاکستان Pakistan کے کردار کا اعتراف دنیا بھر میں کیا گیا، اعتماد اور تعاون کا ماحول دونوں اطراف بڑھا ہے جسے مزید آگے لے جانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں افغانستان Afghanistan میں امن ہو کیوں کہ خطے کو امن کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان Pakistan کا امن افغانستان Afghanistan کے امن سے جڑا ہوا ہے، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے، جنوبی ایشیا کی ترقی کیلیے استحکام درکار ہے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان Pakistan معاشی چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، ہم ملک میں سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ صرف چین China تک محدود نہیں ہے، سی پیک CPEC کے ساتھ اکنامک زونز بھی بنارہے ہیں جس میں دیگر ممالک بھی شامل ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان Imran Khan 21 سے 23 جولائی تک امریکا کا تین روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان Imran Khan اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔

 107