برطانوی اخبار میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے: شاہد خاقان عباسی

16 جولائی 2019

Daily Mail case main Shehzad Akbar ka hath hai Shahid Khaqan

سابق وزیر اعظم Prime Minister اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل میں شہباز شریف Shehbaz Sharif کے خلاف خبر لگوانا وزیر اعظم Prime Minister کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے۔

اسلام آباد Islamabad میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے، جس فنڈ کا الزام لگایا جا رہا ہے اس کا شہباز شریف Shehbaz Sharif سے کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم عمران خان Imran Khan اور مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو دیں۔ نوید اکرام پنجاب پاور کمپنی میں تھے ان کو شہبازشریف نے کرپشن پرنکالا تھا۔ ان سے 40 کروڑکی ریکوری ہوئی تھی

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ امداد دینے والے برطانوی ادارے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، شہباز شریف Shehbaz Sharif نے ہتک عزت کا دعویٰ کیا، وزیراعظم عمران خان Imran Khan کا وکیل پیش نہ ہوا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کادعوی دائر کر رہے ہیں۔ شہزاد اکبر بتائیں بیرون ملک دوروں پر کتنے پیسے خرچ کیے۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف Shehbaz Sharif پر 10 ارب روپے کی پیشکش کا الزام لگایا تھا وہ بھی صرف الزام ہی نکلا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایرا کے فنڈز سے پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں تھا، عجیب تماشا، عجیب جھوٹ ہے، اگرایرا کیخلاف کیس بنانے ہیں تو پرویز مشرف کیخلاف بھی بنایا جائے۔

 56