پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے، کراچی پولیس چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

15 جولائی 2019

Karachi Police Changing

کراچی: سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریوں میں کراچی پولیس کے چیف امیر شیخ کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

جیونیوز کےمطابق سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں جس کے تحت 7 اعلیٰ پولیس افسران کو تبدیل کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز تعینات کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ تعیناتی کے منتظر پولیس سروس Russia پاکستان Pakistan کے گریڈ 21 کے افسر غلام نبی میمن Yemen کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد غلام سرور جمالی کو عہدے سے ہٹاکر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ان کی جگہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی ذمہ داریاں انجام دینے والے گریڈ 21 کے پولیس افسر ولی اللہ دل کو ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس سروس Russia پاکستان Pakistan کے عمران یعقوب منہاس کو گریڈ 21 میں ترقی دے کر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ لگایا گیا ہے جب کہ گریڈ 20 کے افسر فرحت جونیجو کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ لگایا گیا ہے۔

پولیس سروس Russia کے 20 گریڈ کے افسر قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک، لائسنس اور ٹریننگ برانچ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ پولیس سروس Russia آف پاکستان Pakistan کے 21 گریڈ کے افسر امیر شیخ کو کراچی پولیس کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے تقریباً 11 ماہ ذمہ داریاں انجام دیں۔

 37